667

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 27مئی کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اس موقع پر وزیر اعظم اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 27مئی کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اس موقع پر وزیر اعظم اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن نے 2015میں کئے گئے وعدوں کومختصر مدت میں عملی جامعہ پہنایا۔ دو سال کے مختصر مدت میں جواعلانات اور وعدے کئے تھے ان کو عملی جامعہ پہنایا۔ ہماری قیادت زبانی دعوؤں پر نہیں عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں امن کی بحالی، 4نئے اضلاع کا قیام، سکردو روڈ سمیت تمام وعدے پورے کئے اور ایسے منصوبوں پرکام جاری ہے جن کا ہم نے وعدہ بھی نہیں کیا تھا۔ اصلاحاتی کمیٹی کا اعلان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کیا تھا جس کا فیصلہ28جولائی کوہونا تھا بدقسمتی سے عدالتی فیصلے کی وجہ سے اصلاحاتی کمیٹی کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوا اور ازسر نو اس پر کام کیا۔ ہماری لیڈر شپ کیخلاف سازشیں کی جارہی ہے۔ ہمارے مخالفین کا خیال تھا کہ اصلاحاتی ایجنڈا پورا نہیں ہوگا اوربیانات دینے شروع کئے اورتاثر دیا کہ نواز شریف اور حفیظ الرحمن اصلاحاتی ایجنڈے رکاوٹ ہیں مگر مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اصلاحاتی کمیٹی کے سفارشات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ چیف آف آرمی سٹاف کے تعاون کا بھی مشکور ہیں۔ ان خیالات کا ظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان آرڈر2018کی افادیت کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان اور ممبران اسمبلی سے مشاورت کے حوالے سے دیئے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ وفاقی کابینہ میں بھی سفارشات کو منظور کیا۔ اپوزیشن کو ان کیمرہ بریفنگ کیلئے دعوت دی گئی مگر انہوں نے شرکت نہیں کی۔ اپوزیشن اسلام آباد میں 15لوگ جمع نہیں کرسکے۔ ہم نے کمیٹی کے سفارشات پر بات کرنے کیلئے اسلام آباد میں بھی اپوزیشن کو دعوت دی مگر وہاں بھی نہیں آئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے منصوبے سست روی کا شکار تھے اب تمام پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کا پرنسپل اکاوٹنگ آفیسر چیف سیکریٹری ہوگا جس کے بعد امور کشمیر کی مداخلت ختم ہوگی۔ گلگت بلتستان آرڈر2018 صدارتی آرڈر بنے گا ہماری حتمی منزل اسمبلی کی قراردادیں ہیں لیکن اس جانب یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ گلگت بلتستان کونسل مشاورتی کونسل کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ وزیر اعظم اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کیلئے 27مئی کو گلگت کا دورہ کریں گے۔ اصلاحاتی کمیٹی کے سفارشات کے حوالے سے وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کا کردار قابل تحسین رہاہے۔ یوتھ کو غلط معلومات دیئے گئے جب حقیقت بتایا گیا تو یوتھ نے اس کو آرڈر کو سراہا۔ لینڈ ریکوزیشن ایکٹ کی غلط تشریح کی گئی تھی ہماری وفاقی حکومت اور ہماری قیادت نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں پنجاب کے علاوہ تین صوبوں نے گلگت بلتستان کے بجٹ میں اضافے کی مخالفت کی آج ایک ارب تک منصوبوں کی منظوری کا اختیار صوبے کومل چکا ہے اپوزیشن ممبران ہماری اسمبلی کا حصہ ہیں مل کر علاقے کیلئے کام کرنے کیلئے تیار ہیں اپوزیشن ممبران کے اگر جائز تحفظات ہیں تو دور کیا جائے گااحتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے قانون کے دائرے میں احتجاج سے کبھی نہیں روکا۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پا رٹی اپنے منشور میں گلگت بلتستان کے حوالے سے اگر صوبہ بنانے کی بات کی ہے تو دکھائیں ہم ان کے ساتھ دینے کو تیار ہیں صرف بیانات دینے سے علاقے کی خدمت نہیں ہوتی۔ ممبران اسمبلی نے گلگت بلتستان آرڈر 2018کوعوام دوست اور گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ہم اپنے قائدین کے مشکور ہیں۔ اجلاس میں گورننس آرڈر2009اور گلگت بلتستان آرڈر2018کا تقابلی جائزہ پیش کیا جوکہ اس طرح ہے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں