595

اپوزیشن کے چند ممبران جو گلگت بلتستان آرڈر2018کے حوالے سے عوام میں غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں،فاروق میر

گلگت (پ ر)معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فاروق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان آرڈر2018 کا اعلان مسلم لیگ ن نے عوام سے کیا تھا جس کو عملی جامعہ پہنایا ہے کسی دیگر جماعت یا لوگوں کا اصلاحات کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں تھااور نہ کسی کے ڈکٹیشن پر گلگت بلتستان آرڈر2018لایا گیا ہے۔2015ء میں مسلم لیگ ن کے گلگت بلتستان کے عوام سے اصلاحات کے حوالے سے وعدہ کیا تھا۔ اپوزیشن کے چند ممبران جو گلگت بلتستان آرڈر2018کے حوالے سے عوام میں غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں انہوں نے اس آرڈر کو پڑھا ہی نہیں ہے۔ چند لوگ جنہوں سے بینکوں سے قرضے لئے ہیں اور واپس نہیں کئے ہیں وہ اس لئے اس آرڈر کی مخالفت کررہے ہیں تاکہ ڈیفالٹر ہوکر اسمبلی رکنیت ختم نہ ہوجائے۔ اپوزیشن لیڈر جو کبھی الیکشن نہیں جیتا اس کے جماعت کے دیگر ممبران اسمبلی 2018آرڈر کے حوالے سے مکمل حمایت کررہے ہیں صرف اپوزیشن لیڈر اپنے مفادات کی وجہ سے غلط فہمیاں پھیلارہے ہیں۔چند عناصر جب بھی وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کے دورے پر آتے ہیں گلگت بلتستان میں حالات کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ دشمن ملک کو خوش کیا جاسکے۔ امن و امان خراب کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹاجائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان میں مثالی امن قائم کیا ہے۔ چند عناصر کو اس امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں