1,063

پاکستان سنسر بورڈ نے بھارتی فلم ” ویرے دی ویڈنگ ” کی عید سے قبل ریلیز پر پابندی عائد کر دی

لاہور: پاکستان سنسر بورڈ نے بھارتی فلم ” ویرے دی ویڈنگ ” کی عید سے قبل ریلیز پر پابندی عائد کر دی ، اس فلم میں کرینہ کپور اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 4 سہیلیوں کے گرد گھومتی جنھیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا ہوتا ہے۔

سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی) کے چیئرمین دانیال گیلانی نے بتایا کہ بورڈ کے اراکین نے فلم سنسر شپ کوڈ 1980 کے تحت متفقہ طور پر اس فلم کو پاکستان میں عام ریلیز کے لیے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا’۔

ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے، یہ چار سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے ، اس فلم کے ٹریلر سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا موضوع کافی بولڈ ہے اور اسے نوجوان ناظرین کو ذہن میں رکھ کر ہی بنایا گیا ہے۔

سنسربورڈ کے مطابق فلم کا موضوع پاکستانی ناظرین کے لیے بہت زیادہ بولڈ اور نامناسب ہے ، بورڈ کے اجلاس میں اس فلم کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ پاکستانی ناظرین کے لیے موزوں نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سنسربورڈ نے اس فلم کے نامناسب مناظر اور زبان کے ساتھ اس کی کہانی کے خیال پر اعتراضات اٹھائے ہیں اور اس پر پابندی کا اعلان جلد کیا جائے گا ، خیال رہے کہ دنیا بھر میں یہ فلم یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں