1,064

رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کا اشارہ دے دیا

بھارت : اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان محبت کی افواہیں کافی پھیل چکی ہیں۔ دونوں ستارے فلمی اور غیر فلمی تقریبوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔جس کی وجہ سے فلمی حلقوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات بن چکے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جب رنبیر کپور FoxStarHindi’s نامی اکاونٹ سے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے تو ایک سوشل میڈیا صارف نے ان س شادی سے متعلق سوال کیا۔

جس کا جواب دیتے ہوئے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ’امید ہے جلد ہی‘۔

جس کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کیونکہ حال ہی میں رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کر چکے ہیں۔جب کہ عالیہ بھٹ بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ وہ رنبیر کپور کی دیوانی ہیں۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک فلم ’ ’براہمسترا “ میں بھی اکھٹے جلوہ گر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں