789

صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے.شہزادہ حسین مقپون

گلگت (پ۔ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سپیشل کواڈینٹر و صوبائی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شہزادہ حسین مقپون نے کہاہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم کی کاوشوں سے آج جی بی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ صوبائی حکومت علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے اور بین الاضلاعی کھیلوں کی سر گرمیوں کے ذریعے پائیدارامن،اخوت بھائی چارگی اور رواداری کو فروغ دے رہی ہے۔ برادرز سپورٹس کمیٹی گلگت کا علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مثالی کردار رہا ہے ان کی امن پسند اور یوتھ کو یکجا کرنے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برادرز سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک گلگت میں منعقدہ فٹ سال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ حسین مقپون نے مزید کہاکہ جب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبے میں حکومت قائم ہوئی ہے تب سے کھیلوں کے شعبے کو فعال کرنے کے لئے ترجہی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ بدقسمتی سے ماضی میں اس شعبے کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی ذاتی کوششوں سے گلگت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سپورٹس کمیٹی کے منتظمین کو مبلغ 25 ہزار اور فاتح ٹیم کو 3 ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔


گلگت (پ۔ر) برادر سپورٹس کمیٹی گلگت کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 گلگت میں منعقدہ فرسٹ لالک جان شہید نائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ 2018 کے فائنل میچ میں شاہین کلب ڈومیال کی ٹیم نے جی ایف سی کی ٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پینلٹی ککس میں 5 گول کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میچ میں شاہین کلب ڈومیال کے ببلو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ جبکہ حماد کومین آف دی سیریز کا ایوارڈ اور باشاہ کلب بسین کے زین بھاتجان کو سپیشل انعام دیا گیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سپیشل کواڈینٹر برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شہزادہ حسین مقپون تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے جنرل سیکریٹری ریاض احمد و دیگر مہمانوں میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے میڈیا کوارڈنیٹر حبیب الرحمن،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری وزیر محمد اصغر،سابق معروف فٹ بالر والایت خان،سابق صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گلگت شرافت علی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے میڈیا سیل کے انچارچ کمال حسین اور دیگر شامل تھے۔ مہمان خصوصی شہزادہ حسین مقپون نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سپورٹس کمیٹی کے منتظمین کو مبلغ 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ ونر ٹیم کے لئے تین ہزار اور رنر اپ ٹیم کے لئے دو ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ اختتامی تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی شہزادہ حسین مقپون نے جیتنے والی ٹیم کو کپ دیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے واضح رہے کہ سپورٹس کمیٹی کی طرف سے فاتح ٹیم کو نقد 10 ہزار اور رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں