969

فٹ بال کے شائقین کیلئے اچھی خبر

گلگت (پ ر) فٹ بال کے شائقین کیلئے اچھی خبر،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ حاجی ثناء اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے گھڑی باغ میں LEDکی بڑی سکرین نصب کرادی،کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنل گھڑی باغ میں نصب کی گئی ایل ای ڈی سکرین پر دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ فائنل کیلئے ہائی سکول میں LEDڈیجٹیل سکرین پر فٹ بال میچ دیکھا یا جائے گا،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ حاجی ثناو اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق کے ہدایات پر فٹ بال کے شائقین کیلئے ورلڈ کب فٹ بال کے کوآرٹر فائنل،سیمی فائنلز اور فائینل کیلئے ڈیجیٹل LEDکی بڑی سکرین کے نصب کرادی ہے اور آج شام سے فٹ بال میچ براہ راست دیکھے جاسکتے ہیں،انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم خان، جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن،سماجی راہنماء محمد فاروق سمیت جی بی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب الرحمن سمیت دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیجانب سے ورلڈ کپ فٹ بال میچیوں کو دیکھنے کیلئے ڈیجیٹل سکرین کو نصب کرانے پرخراج تحسین پیش کیا،اے سی کے اس اقدام سے کھیلوں کو فروغ ملنے کے ساتھ روادی میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں