1,045

شندور پولو فیسٹول میں کھلاڈیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث ہمیں شرمندگی کا سامنا ہوا. وزیرسیاحت گلگت بلتستان

گلگت(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیرسیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے کہا ہے شندور پولو فیسٹول میں کھلاڈیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث ہمیں شرمندگی کا سامنا ہوا،حکومت کا کام ہے کہ ایونٹ کے لئے مواقع فراہم کرے اور جیتنا کھلاڈیوں کا کام ہے مگر شندورفیسٹول میں ہم نے دیکھا کہ کھلاڈیوں کی آپس میں ٹیم ورک نہیں تھی پریکٹس کی کمی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہمیں ہمیشہ سے شندور فیسٹول میں شرمندگی کا سامنا ہوتا ہے صوبائی وزیرنے کہا کہ متعلقہ اداروں کو چاہئیے کہ وہ اپنے کھلاڈیوں پر توجہ دیں۔ اذان سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہا کہ محکمہ سیاحت میں کمی کوتاہیوں کا اعتراف کرتا ہوں بجٹ کی کمی کے باعث محکمہ سیاحت میں مسائل کا سامنا ہے گلگت بلتستان میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے مگر بجٹ کی کمی کے باعث محکمہ سیاحت سہولیات کی کمی کو دور نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سابق دورحکومت میں محکمہ سیاحت کے شعبہ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے آ ج اس شعبہ پر تمام بجٹ بھی خرچ کیا جاسکے تو بھی مسائل حل ہونا مشکل ہے تاہم ہماری ٹیم اس شعبہ میں بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔وزیرسیاحت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کرنا عین ضرورت ہے جس کے لئے ایک نجی کمپنی کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے وزیراعلیٰ کے ساتھ اس حوالے سے پہلی دفعہ بیٹھک ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں