1,178

ضلع ہنزہ میں خواتین امن ومحبت کا پیغام لے کر میدان میں اُتر گئی

ہنزہ
ضلع ہنزہ میں خواتین امن ومحبت کا پیغام لے کر میدان میں اُتر گئی ہیں اور دینا کو پیغام دینا ہے کہ گلگت بلتستان پرامن خطہ ہے۔ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال میں خواتین بھی کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے کے لئے آگے آگئے ہیں۔ خواتین کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے خواتین کے لئے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی سمیرا عنایت نے خواتین کے لئے گلگت بلتستان گرلز فٹ بال لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پھسو گوجال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہنر بیگ تھے۔ اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ خواتین کے لئے اس طرح مثبت سرگرمیوں سے مثبت اثرات مرتب ہو نگے۔اُنہوں نے کہا کہ خواتین اس طرح کے سرگرمیوں کے ذریعے اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔گلگت بلتستان کے خواتین نے جہاں تعلیمی اور دیگر شعبوں میں نام کمایا ہے اس طرح کھیل کے میدان میں بھی پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام بیرون ملک روشن کیا ہے۔ فٹ بال ٹورنامنٹکے آرگنائزر اور قومی خواتین ٹیم کے کھلاڑی سمیرا عنایت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان پرامن علاقہ ہے یہاں کے خواتین کو موقع ملے تووہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا سکتی ہیں۔خواتین اپنے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دے کر اس خطے کانام روشن کرے۔اُنہوں نے کہا کہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا مقصد گلگت بلتستان میں خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ تاکہ یہ خواتین ملکی اور بیرون ملکی سطح پر اپنے ملک اور علاقے کا نام روشن کرنا ہے۔کھلاڑیوں نے پہلی بار گلگت بلتستان میں خواتین کے لئے اس قسم کے سرگرمیوں کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ہنزہ سمیت گلگت بلتستان کے خواتین ملک کے دوسرے خواتین سے کم نہیں ہے اگر ان کو موقع ملے تو اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں تحصیل گوجال کے 8 خواتین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جہاں ہنزہ کے خواتین نے تعلیمی میدان میں اس خطے کا نام روشن کیا ہے یہ خواتین اب پرامید ہے کہ وہ کھیل کے میدان میں بھی پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کر سکتے ہیں اس کے لئے حکومت کی سرپرستی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں