674

شاہد آفریدی سلمان خان کے ’دبنگ ٹورز‘ میں پہنچ گئے

پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ’دبنگ ٹورز‘ کے ٹورنٹو میں ہونے والے شو میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے سلو میاں سے ملاقات بھی کی۔

شاہد آفریدی گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے ان دونوں ٹورنٹو میں موجود ہیں جہاں وہ لیگ کے علاوہ اپنی فاؤنڈیشن ’ہوپ ناٹ آؤٹ‘ کے لیے چندہ اکٹھے کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

دنوں بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان بھی اپنے دبنگ ٹورز کے سلسلے میں ٹورنٹو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے شاہد آفریدی کو اپنے ’میگا ایونٹ‘ میں شرکت کی دعوت دی۔

دونوں اسٹارز ایک ساتھ اسٹیج پر نہیں گئے لیکن شاہد آفریدی نے ’دبنگ ٹورز‘ کے اسٹیج پر اپنی فلاحی تنظیم کے حوالے سے ایونٹ کے شرکاء کو آگاہ کیا اور اپنی فاؤنڈیشن کے چیریٹی پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

دونوں خانز نے اسٹیج کے پیچھے کافی وقت ایک ساتھ گزارا اور بعد میں ایک ساتھ تصویریں بھی بنوائی جب کہ شاہد آفریدی نے سلمان خان کے ساتھ تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کے ٹور کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان بھی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور انہوں نے بھی اپنی فلاحی تنظیم بنا رکھی ہے جس کا نام ’بینگ ہیومن‘ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں