675

گریجویشن کے امتحانات میں بوٹی مافیا سرگرم جبکہ کنٹرولر قراقرم بورڈ نے ڈیوٹیوں میں من پسند افراد کو لگانے کا انکشاف

گلگت۔۔۔۔۔۔قراقرم بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے گریجویشن کے امتحانات میں بوٹی مافیا سرگرم جبکہ کنٹرولر قراقرم بورڈ نے ڈیوٹیوں میں من پسند افراد کو لگانے کا انکشاف اس حوالے سے سینئر سرکاری اساتذہ اور پرائیویٹ سکول ٹیچرز نے میڈیا کو بتایا کہ قراقرم بورڈ کی نااہلی اور مہارت نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ وطالبات کا مستقبل خطرے میں ہے جبکہ امتحانی سنٹرز میں کھلے عام اپنے من پسند افراد کو رشتہ داروں کو نوازا گیا ہے اور ڈیوٹیاں ان اساتذہ کی لگائی گئی ہے جو بورڈ کے اندر اثر و رسوخ رکھتے ہیں جبکہ میرٹ پر انے والے اساتذہ کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔جس کی وجہ سے ایسے افراد ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جو نہ صرف نا اہل ہے بلکہ وہ میڑٹ پر امتحانات لینے کے بجائے امتحانی سنٹرز میں اپنے عزیز و اقارب کو کھلے عام نقل کروا رہے ہیں جس کی وجہ سے زہین اور پڑھ کر انے والے طلبہ و طالبات کی حق تلفی ہورہی ہیں اس حوالے سے طلبہ و طالبات نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بتایا کہ امتحانی سنٹرز میں ایسے افراد کو ڈیوٹیاں دی گئی ہے جو کرپشن کے ماہر ہے اور اپنے مخصوص بندوں کو خود پیپر حل کروا رہے ہوتے ہے جس کی وجہ سے زہین طلبہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہیں اساتذہ اور طلبہ کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے ائی یو اور وزیر اعلی فوری طور پر نوٹس لے اور قراقرم بورڑ کے کنڑولر کے خلاف انکوائری کرائے جبکہ بورڈ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی کرے تاکہ اس طرح من پسند افراد کو ڈیوٹیاں دینے اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے امتحانی نتائج بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور طلبہ کو شدید مشکلات اٹھانی پڑ رہی ہیں لہذا قراقرم بورڈ کے تمام عملے کو ہٹا کر ایماندار عملہ تعینات کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں