641

اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی ، پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور چوہدری سرور گورنر پنجاب نامزد

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی ، پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی، چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کردیا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، عمران خان بطور وزیراعظم 18اگست کو حلف اٹھائیں گے ،وہ وزیراعظم ہائوس میں رہیں گے نہ پنجاب ہائوس میں ، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ 1992ورلڈ کپ کے سپر اسٹار تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، جن میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے نومتنخب ارکان 13اگست کو حلف اٹھائیں گے۔ اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی ، پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کر دیا گیا ہے۔ چوہدری سرور کو پنجاب کا گورنر نامزد کردیا گیا ہے۔ عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیںگے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نہ تو وزیراعظم ہائوس میں رہیں اور نہ ہی پنجاب ہائوس میں رہیں گے۔ وہ اپنے اخراجات خوداٹھائیں گے اور عمران خان ایک عام سے گھر میں رہیں گے۔ عمران خان منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔ بنی گالہ کے تمام سیکیورٹی اخراجات عمران خان خود ادا کرینگے اور بنی گالہ کی سیکیورٹی کا خرچہ سرکاری خزانے سے ادا نہیں ہوگا۔ تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں فہرست تیار ہوری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی تعداد مختصر ہگی۔ پڑوسی ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے نام کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹرز کا دستخط کیا گیا بیٹ بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو پیش کیا ہے۔ عمران خان خطے میں امن کیلئے پر عزم ہیں۔ بھارت ، ایران اور افغانستان سے علاقائی تعاون چاہتے ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر کو کشمیر سمیت تمام معاملات پر اپنا موقف دیا ہے۔ بہتر تعلقات پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہیں۔ تقریب حلف برداری کے بعد بھارت سے مسائل پر تفصیلی بات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں