686

والدین اپنے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم واجب سمجھ کر دلوائیں

گلگت(پ-ر) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ ایک بہترین معاشرے کی تکمیل کے لیے اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہوگی. اپنے بچوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہوگا. والدین اپنے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم واجب سمجھ کر دلوائیں. سکولوں اور مدرسوں کو آباد کرنا ہوگا. گلگت بلتستان میں ایک سوچ ایسی ہے جو اس دور میں بھی سکولوں کو جلاتے ہیں. ان تعلیم دشمنوں کی سوچ کو تعلیم کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار جگلوٹ گاوں میں مدرسے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ جہاں ایک سوچ سکولوں کو جلا رہی ہے وہی پر جگلوٹ کے عوام نے اپنی مدد آپ مدرسے کا قیام عمل میں لا کر مثال قائم کر دیا ہے جس پر جگلوٹ کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں. گلگت بلتستان کے ان حالات میں جگلوٹ کے عوام کی اس کاوش کو سنہرے الفاظ میں یاد کیا جائے گا. واضح رہے جگلوٹ کے عوام نے اپنی مدد آپ جگلوٹ گاوں میں بچوں کی دینی تعلیم کے لیے مدرسہ تعمیر کر اس کا باقائدہ افتتاح بھی کیا. اس سلسلے میں جگلوٹ گاوں میں ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی. تقریب سے آغا راحت حسین الحسینی، سید جعفر شاہ اور شیخ قیصر عباس نے بھی خطاب کیا. تمام مقررین نے جگلوٹ کے عوام کی اس کاوش کو خوب سراہا. کیپٹن شفیع نے مدرسے کو مزید فعال کرنے کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں