611

گلگت شہر اور دیگر اضلاع کے انٹری پوائٹس پر چیکنگ کے انتظامات کو سخت کردئے گئے ہیں

گلگت(خصوصی رپورٹر) داریل اور تانگیر میں سرچ آپریشن کے بعد گلگت شہر اور دیگر اضلاع کے انٹری پوائٹس پر چیکنگ کے انتظامات کو سخت کردئے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کی ہدایت پر گلگت،غذر،سیمت دیگر اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے انتظامات کو سخت کردئے گئے ہیں جبکہ شاہراہ قراقرم پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظات کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری شاہراہ قراقرم پر تعینات کردی گئی ہے دوسری جانب شاہراہ قراقرم پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور بابوسر روڈ کو سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر شام چھ بجے کے بعد ٹرانسپورٹ کے لئے بند کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں