694

ہماری اذلی دشمن بھارت جو پہلے دن سے پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے روایتی طریقوں سے نقصان نہیں پہنچا سکا

۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان کی تقریبات ملک کے طول و عرض میں منائی جارہی ہے۔ قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبالؒ کی جدوجہد کی وجہ سے برصغیر میں مسلمانوں کیلئے ایک الگ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا جس کیلئے لازوال قربانیاں دی گئیں ہیں۔ دنیا کا پہلا واحد ملک ہے جو نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کو تاہیوں کے باوجود بھی ہم نے ترقی کے بڑے مراحل طے کئے۔ پاکستان کے قیام کے بعد سے ہی ہمارا اذلی دشمن بھارت سازشیں کرنے میں مصروف رہا ہے لیکن افواج پاکستان اور پاکستانی قوم نے اذلی دشمن کے سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی ایٹمی ملک بن چکا ہے۔ ہم سب کو آج کے دن اس بات کا عہد کرنا ہے کہ قانون کی بالادستی اور ہر ایک کو انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ملک آج محفوظ ہاتھوں میں ہے۔


وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری اذلی دشمن بھارت جو پہلے دن سے پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے روایتی طریقوں سے نقصان نہیں پہنچا سکا تو ملک میں اندرونی طور پر انتشار اور انتہاء پسندی کو فروغ دینے کیلئے سرگرم رہا لیکن ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان شہداء کو جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا لیکن ملک سے دہشتگردی، انتہاء پسندی کے لعنت کو ختم کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 1965،1971اور کارگل کی جنگ میں اتنی شہادتیں نہیں ہوئی جتنی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے فوج اور پولیس کے جوانوں نے شہادتیں نوش کیں ہیں۔ ملک بالخصوص گلگت بلتستان سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ چند عناصر گلگت کے امن اور بھائی چارگی کے ماحول کو خراب کرنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں امن خراب کرنے والوں کی سرکوبی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ امن، بھائی چارگی کا ماحول خراب کرنے اور انتہاء پسندی کو فروغ دینے والوں کیخلاف ہمیں متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہے باہمی اتحاد و اتفاق سے دشمن کے سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ صرف 14اگست کے دن ایک تقریب منانا کافی نہیں ہے بلکہ آزادی کے حقیقی معنوں کو سمجھنے کیلئے ہر شخص کو ملی، مذہبی، سیاسی آزادی ملنی چاہئے جو اس کا حق ہے لیکن اس بات کو مدنظر بھی رکھناچاہئے کہ اپنی آزادی کو انتشار کا سبب نہیں بننے دیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سب کو اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں بطور احسن انجام دیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرتا رہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 14اگست یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے چنار باغ میں منعقد کئے جانے والے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے مسلح افواج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے شہداء اور غازیوں کو جنہوں نے ملک کی حفاظت، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں۔

2۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کیساتھ غیرمہذب اور تزہیک آمیز رویے پر نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ نگران وزیر اعظم پاکستان جسٹس (ر) ناصر الملک سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کو سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیا جائے۔ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کیساتھ ناروا سلوک ناقابل قبول ہے۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کیساتھ خطرناک دہشتگردوں جیسا سلوک انتہائی غیر مہذب اور حیران کن ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے صرف قانون کی بالادستی کیلئے گرفتاری دی ہے۔ قانون کی بالادستی اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم کیساتھ ہتک آمیز رویہ تشویش ناک ہے۔ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک فوری طور پر نوٹس لیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کیساتھ عزت و احترام کارویہ اپنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ جس لیڈر نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، سی پیک منصوبہ پاکستان لایا اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے ایسے عوامی لیڈر کے ساتھ غیر مناسب رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ غیر جانبدار حلقوں نے بھی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کیساتھ اس طرح کے نامناسب رویے کی مذمت کی ہے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف کے ساتھ اس طرح کے نامناسب رویے پر احتجاج کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ راؤ انوار اور عابد باکسر جیسے قاتلوں کو پرٹوکول میں عدالت پیش کیا جاتا ہے لیکن عوامی لیڈر اور تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو بکتربند گاڑی میں لانا غیر مناسب اقدام ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سیاسی لیڈرز کو سیاسی طور پر ڈیل کیا جائے۔مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کا بند کمرے میں ٹرائل جہاں پر میڈیا تک رسائی نہیں دی گئی ہو انصاف کے اصولوں کے قتل کے مترادف ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد محمدنوازشریف کا کورٹ ٹرائل لائیو عوام کو دیکھایا جائے تاکہ حقائق سے پوری دنیا آگاہ ہوسکے جو کہ ہمارے قائد کا مطالبہ ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے جس نے بھی عملی اقدامات کئے ہیں بعض قوتیں ان لیڈرز کو عبرت کا نشان بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ایک ایسا مقدمہ جس میں مسلم لیگ ن کے قائد کو کرپشن سے بری کردیا ہو اور صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی جرم میں سزاء دی گئی ہو ہمارے قائد نے صرف قانون کی بالادستی کیلئے اپنی گرفتاری دی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف،ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خود کو قانون کی بالادستی کیلئے گرفتاری دینے کے بعد قانون سب کیلئے یکساں ہوگا اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کہاہے کہ جعلی مینڈیٹ کی حکومت آئی ہے عوام دیکھے گی کہ جعلی مینڈیٹ والا وزیر اعظم ملک کیلئے کیا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں