1,596

kiuمیں “تحقیق برائے ادوائیاتی نباتات “پر تین روزہ پہلی قومی کانفرنس دوسرے روز بھی جاری ادوائیاتی کانفر نس میں تعلیمی ماہرین اورمحقیقین کی جانب سے تحقیقی مقالے پیش

kiuمیں “تحقیق برائے ادوائیاتی نباتات “پر تین روزہ پہلی قومی کانفرنس دوسرے روز بھی جاری
ادوائیاتی کانفر نس میں تعلیمی ماہرین اورمحقیقین کی جانب سے تحقیقی مقالے پیش
گلگت(پ ر) قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پہلی تین روزہ قومی کانفرنس بعنوان “تحقیق برائے ادوائیاتی نباتات” شاندار انداز میں دوسرے روز بھی جاری رہی۔ مشرف ہال میں جا ری کانفرنس کے دوسرے روز ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد، ر جسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون کراچی یونیورسٹی کے ایچ ای جے انسٹیٹوٹ آف کیمسٹری کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ،چیئرپرسن شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر سجاد علی،کانفرنس کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر افتخار علی، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے ہیڈآف ڈیپارٹمنز، اعلیٰ آفیسران،ملک بھر سے آئے ہوئے تعلیمی ماہرین، محقیقین، صحافی حضرات، اور طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کے دوسرے روزیونیورسٹی آف سرگودھاشعبہ کیمسٹری کے پروفیسرفاروق انوار،سردار بہادروومن یونیورسٹری کوئٹہ کی ڈاکٹر صالیحہ سلیمان خان،انسٹیوٹ آف فائیو کیمسٹری یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے ڈاکٹر عمران علی،قائداعظیم یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے ڈاکٹرسلیق نواز خان،ڈاکٹر ارشاد جاوید انسٹیوٹ آف ایگریکلچر سائنس یونیورسٹی آف پنجاب،ڈاکٹر عائشہ امبرین فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی،ڈاکٹر عابیدہ رضا پاکستان ایٹمک انرجی کمیشن اسلام آباد،پروفیسر شازیہ انجم ڈائریکٹر چولستان انسٹیٹوٹ آف ڈیزرٹ سٹیڈز اسلامک یونیورسٹی آف بہاولپور،ڈاکٹر حناء صدیقی ریسرچ انسٹیٹوٹ آف کیمسٹر ی انٹرنیشنل سنٹر فار کیمسٹری اینڈ بیالوجیکل سائنسز کراچی،ڈاکٹر توقیر احمد نیرو بیالوجی لیبارٹری شعبہ ہیلتھ کئیر بایوٹیکنالوجی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد،پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم حیدر انسٹیٹوٹ آف ایگریکلچر سائنسز لاہور،ڈاکٹر قمر عباس اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بیالوجیکل سائنسز KIU،پروفیسر دلدار احمد فورمین کرسٹن کالج لاہور،پروفیسر وقار الدین احمدایج ای جے ریسر چ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری انٹر نیشنل سنٹر فار کیمسٹری اینڈ بیالوجی سائنسز یونیورسٹی آف کراچی،ڈاکٹر نازیہ رفیق ای آر پی انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ اینڈ انوائمنٹل پروٹیکشن اسلام آباد،ڈاکٹر بشرٰ نثار خان سنٹر فار دی انڈر گریجویٹ سٹیڈیز یونیورسٹی آف پنجاب،ڈاکٹر فیصل گلزار فیکلٹی آف فارمیسی یونیورسٹی آف لاہور،ڈاکٹر طاہر محمود شعبہ کیمسٹری یونیورسٹی آف سرگودھا،ڈاکٹر صباء جمیل لیبارٹری آف سپر لائٹ مٹیریل اینڈ نینوٹیکنالوجی شعبہ کیمسٹری یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد،ڈاکٹر امجد علی سکول آف فوڈ سائنس اینڈ انجینئرنگ ساوتھ چائنہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی گانز چائنہ،مس شانزہ روئف خان شعبہ کیمسٹری یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اورمس اقراء حیدر خان،مس روما اختر انسٹیٹیوٹ آف ایگرکلچر سائنس یونیورسٹی آف دی پنجاب نے کانفرنس میں ادوائیاتی نباتات پرکئے جانے والے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیئے۔ کانفرنس کے دوسرے روز کے پہلے،دوسرے اور تیسرے سیشن کے اختتام پر ادوائیاتی نباتات کے مختلف امور پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کرنے والے مختلف یونیورسٹییوں کے محقیقن کو کانفر نس کے چئیر مین اور کو چئیرمین نے یونیورسٹی سوینئرزبھی پیش کی۔یاد رہے تین روزہ کانفرنس بعنوان ‘تحقیق برائے ادوائیاتی نباتات “آج کے رو ز بھی جاری رہے گی۔جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے محقیقین،سکالر ز اور ماہرین تعلیم اپنے تحقیقی مقالے پیش کرینگے۔
KIUنے اے ڈی ای فرسٹ اور تھرڈ سمسٹر امتحانات کے شیڈول کا ا علان کردیا۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے اے ڈی ای فرسٹ 2017-19 ا ور تھرڈ 2016-18 سمسٹر امتحانات کے شیڈول کاا علان کردیا۔ کے آئی یو شعبہ امتحانات کے مطابق امتحانات 6ستمبر سے شروع ہوکر 18ستمبر 2018تک جاری رہینگے۔شیڈول کے تحت پہلا پیپر Gernal Method of Teachingجبکہ آخری پیپر Teaching Pratics Short term کا ہوگا۔لہذا ADEفرسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے طلباء مقررہ تاریخ کو اپنے امتحانی سنٹر میں حاضری کو یقینی بنائے۔مزید معلومات کے لیےKIUشعبہ امتحانات سے رابط کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں