979

پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے KIUمیں پودا لگا کروزیراعظیم سونامی بلین ٹری پروگرام کا آغاز کردیا مہم میں یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ و فیکلٹی اسٹاف،طلبہ وطالبا ت نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا


گلگت(پ ر)وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے پودا لگا کرو زیر اعظم پاکستان کے سونامی بلین ٹری شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ مہم میں ؎ ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد، ر جسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے کنزرویٹر خادم عباس سمیت سینئرمنیجمنٹ اسٹاف،فیکلٹی ممران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ شجرکاری مہم کے بعد KIUکے مشرف ہال میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے دس بلین پودے لگانے کے منصوبے کے اعلان کے بعد ہم نے یونیورسٹی میں 10ہزار پودے لگانے کا عزم کیاہے۔نہ صرف پودے لگائینگے بلکہ ان پودوں کی مکمل دیکھ بھال بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے انتظامی آفسران و فیکلٹی ممبران سمیت یونیورسٹی کے تمام طلبہ وطالبات کو ایک ایک پودے کی دیکھ بھال کرنے کی زمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اس سال KIU نے گلگت بلتستان میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف بھی مقرر کیاہے۔انشاء اللہ یونیورسٹی کے منیجمنٹ اسٹاف،فیکلٹی ممبران و طلباء سمیت گلگت بلتستان کے عوام کی تعاون سے 10لاکھ پودے لگانے کے ہدف میں کامیاب ہونگے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات نے KIU کو 10 ہزار پودے فراہم کئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت دیگر ہنزہ،غذر اور دیامر کیمپس میں پودے لگارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں پورے گلگت بلتستان میں پودے لگائینگے۔تاکہ سرسبز وشاداب پاکستان کاخواب پورا ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو گرین پاکستان منصوبے کے ساتھ لنک کر رہے ہیں۔تاکہ گرین پاکستان منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرسکے اور اس منصوبے کوکامیاب بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں جنگلات کی اہمیت کے حوالے سے فاریسٹری پروگرم شروع کیا ہیں۔ جس سے گلگت بلتستان میں فاریسٹ کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔اس شعبے سے فارغ ہونے والے طلباء فاریسٹری کے شعبے کی ترقی کے لیے کام کرینگے۔انہوں نے کہاکہ اگر گلگت بلتستان کا ہر فرد ایک ایک پودہ لگائے تو پورا گلگت بلتستان سرسبز وشاداب ہوگا اور قدرتی آفات سے محفوظ ہونگے۔اس وقت پوری دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے زد میں ہے۔ جس کی وجہ درختوں کی بے دریخ کٹائی ہے۔جس کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے اور گلیشرز پگھل رہے ہیں۔ان تما م خطرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہے۔ لہذ ااس مقصد کے تحتKIUمیں اس سال 10 لاکھ درخت لگائیں گے۔ اس مہم میں گلگت بلتستان کے عوام بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ گرین پاکستان کاہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ان سے قبل تقریب سے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے کنزرویٹر خادم عباس نے کہا کہ آج کے دن گلگت بلتستان میں بیس ہزار درخت لگانے کا ہدف تھا جسے پورا کیا۔ پاکستان میں فاریسٹ کی شرح نہایت کم سطح پر پہنچی ہے۔ اس کو بڑھانے کے لئے ا س مہم کومز ید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے محکمہ فارسٹ گلگت بلتستان اقدامات اٹھارہاہے۔KIUکی جانب سے شجرکاری مہم شروع کرنے پر جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔اس مہم سے گلگت بلتستان کے دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شعور ملے گا اوروہ احساس زمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالینگے۔تقریب کے آخر میں پیپر ڈائن اسکول کے بچوں نے ملی نغموں پر رقص کرکے شرکاء سے خوب دادحاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں