599

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کے متعلق کیس کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ 22لاکھ عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ہے اس لئے ہم اب ایک پر آکر کیس کی پیروی کرنی ہے

گلگت(خصوصی رپورٹر) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستا ن اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کے متعلق کیس کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ 22لاکھ عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ہے اس لئے ہم اب ایک پر آکر کیس کی پیروی کرنی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کیس کی سماعت میں حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد شفیع،تحریک انصاف کے رہنما محبوب علی عباس،گلاپ شاہ آصف،ایڈوکیٹ سمیع بھی موجود تھے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن شفیع نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی نظرے اب سپریم کورٹ آف پاکستان پر ہے اور عوام کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان آخری امید کی کرن ہے گلگت بلتستان کے محروم اور مظلوم عوام سپریم کورٹ سے امید کرتے ہیں کہ وہ عوام کی ستر سالہ محرومیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردارادا کریگی،ماضی کے حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو سترسالوں سے بنیادی اور آئینی حقوق سے محروم کرکے رکھا جس کے باعث علاقے کے عوام میں احساسی محرومی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جس کے ختم کرنے کے لئے عوام کو آئینی اور بنیادی حقوق کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں