1,081

گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں وکالجوں کا وفاقی ثانوی بورڈ اسلام آباد سے الحاق کا فیصلہ کیا گیا-ادائیگی معاوضہ متاثرین فرقہ وارانہ تشدد/ فسادات کی منظوری دی گئی ہے

1۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محسن گلگت بلتستان محمد شہباز شریف کی گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مسلم لیگ ن کے صدر اور محسن گلگت بلتستان محمد شہباز شریف کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان فوڈ بل 2018کی منظوری دی گئی اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ فوڈ بل 2018کی منظوری کے بعد فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جاسکے اور اشیاء خوردنوش کے معیار کی لیبارٹری ٹیسٹ کرائی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو فوڈ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے چار ہفتوں میں سفارشات مرتب کرے گی۔


صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں وکالجوں کا وفاقی ثانوی بورڈ اسلام آباد سے الحاق کا فیصلہ کیا گیااس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سرکاری سکولوں اور کالجوں کا فیڈرل بورڈ سے الحاق کا مقصد گلگت بلتستان کے طالب علموں کو جدید تقاضوں کے مطابق پلیٹ فارم کرنا ہے صوبے کے اپنے بورڈ کے قیام تک سرکاری سکولوں اور کالجوں کا وفاقی ثانوی بورڈ اسلام آباد سے الحاق کیا جارہاہے۔ وفاقی ثانوی بورڈ کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ ڈویژنل سطح پر بورڈ کے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے ملک کے کسی بھی یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نہیں لئے جاتے ہیں۔


صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں پن بجلی سے متعلق پالیسی و وفاقی قوانین بجلی کا نفاذ کی منظوری دی گئی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان آرڈر2018کی منظوری کے بعد عملدرآمد میں تاخیر ہوا جس سے گلگت بلتستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا گلگت بلتستان میں انرجی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں سرمایہ کار گلگت بلتستان پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آتے تھے لیکن واضع پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری کے غرض سے آنے والے سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان خصوصاً دیامر کے عوام نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے جو قربانیاں دیں ہیں قابل تحسین ہے۔ پاکستان میں انرجی بحران کے خاتمے کیلئے دیامر کے عوام نے اپنے گھروں اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں تک کی قربانی دی ہے۔صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ سپارکو کے تعاون سے شفاف انداز میں ڈیم کی تعمیر کیلئے درکار زمینوں کی خریداری کا عمل مکمل کیا ہے۔ موجودہ حکومت کے چند وزراء بیانات دے رہے ہیں صرف دیامر بھاشا ڈیم واٹر رزروائر کے طور پر بنایا جائے گا جو گلگت بلتستان کیلئے ناقابل قبول ہے۔دیامر بھاشا ڈیم کیلئے گلگت بلتستان اور دیامر کے عوام نے صرف واٹر رزروائر کیلئے قربانیاں نہیں دیں۔ پن بجلی سے متعلق پالیسی کی منظوری اور وفاقی قوانین بجلی کا نفاذ کے بعد حتمی منظوری کیلئے پالیسی چیئرمین کونسل کو بجھوائی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے تین سالوں میں تقریباً60میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے بلوں کا صارفین کو بروقت فراہمی اور بلوں کے حصول کے نظام کو بہتر بنایا جائے جس کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پالیسی برائے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ اس سے قبل پالیسی برائے ادائیگی معاوضہ متاثرین فرقہ وارانہ تشدد/ فسادات کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں تھی اور نہ ہی کسی نے اس پر توجہ دی پہلی مرتبہ گلگت بلتستان حکومت پالیسی بنارہی ہے جس کے تحت دہشتگردی کے واقعات میں قتل ہونے والوں کیلئے 8لاکھ،زخمیوں کیلئے 3لاکھ جسمانی نقصانات کیلئے ڈیڑھ لاکھ، گھر تباہ ہونے کی صورت میں 5لاکھ، نصف گھر کی تباہی کیلئے 2لاکھ اور بس، ٹرک اور دیگر گاڑیوں کے نقصانات کیلئے بھی معاوضے مختص کئے جارہے ہیں۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نیابت سکسا چھوربٹ ضلع گانچھے کو ترقی دے کر سب ڈویژن، نیابت منی مرگ کو ترقی دے کر تحصیل منی مرگ، گوہر آباد چلاس کو علیحدہ تحصیل بنانے کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کیلئے تحصیل، سب ڈویژنز کے قیام کیلئے ایک جامعہ پالیسی بنائی جائے گی۔


صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ سیکریٹریز کا مہینے میں دو بار اپنے ادارے کی بہتری کے حوالے سے باقاعدہ میٹنگ کرنے اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے اور عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کئے جاسکے تاکہ عوام ریلیف فراہم کیا جاسکے۔


صوبائی کابینہ کے اجلاس میں چھوٹی سکیموں کا عوامی شراکت داری کے ذریعے تعمیر پر غور و خوص کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کئے گئے منصوبوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ چھوٹی سکیموں کا عوامی شراکت داری کے ذریعے تعمیر کئے جائیں تاکہ عوامی نوعیت کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے اور عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکے۔


صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی انڈومنٹ فنڈز کے پالیسی کی بھی حتمی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی اور مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھنے والے طالب علموں کی مدد اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیلئے انڈومنٹ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انڈومنٹ فنڈز کے استعمال کے پالیسی کو جلد ازجلد حتمی شکل دی جائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مخلصانہ اقدامات کررہی ہے اسی حوالے سے صوبے میں ہفتے کی چھٹی کو ختم کیا جارہاہے اور دفتری اوقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہفتے کی چھٹی ختم کی جارہی ہے ہفتے کو دفاتر میں سرکاری امور نمٹائے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے دہشتگردی کیخلاف پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے پوری قوم اپنے پولیس کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس میں پولیس شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پولیس جوانوں کی اپ گریڈیشن جلد کی جائے گی۔

2۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معلم کاشعبہ انتہائی مقدس شعبہ ہے معاشرے کے تمام طبقات اساتذہ کی عزت و احترام کرتے ہیں کسی ایک کی وجہ سے اس مقدس شعبے پر الزام تراشی درست نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب سے آنے والے اساتذہ نے قابل قدر خدمات سرانجام دیں ہیں جس پر گلگت بلتستان کے عوام ان کو مشکور ہیں چند لوگ شہرت کیلئے پنجاب کو برا بھلا کہتے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا اندازہ نظام تعلیم سے لگایا جاتا ہے گلگت بلتستان حکومت نے تین سالوں میں تعلیم کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائے ہیں میرٹ کی بالادستی یقینی بنایا اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ تعلیم کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ابھی اور کام کرنا باقی ہے۔ ہم سب نے مل کر گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام کو ایک مثالی نظام بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت نے مدارس میں ریفامز کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں جس کے تحت مدارس میں پڑھنے والے طالب علموں کو معاشرے کا کامیاب شہری بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے مدارس کو اساتذہ فراہم کئے جائیں گے اور مدارس کو وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ صوبے میں پرائمری کا نظام خواتین اساتذہ کے سپرد کرنے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ 20دنوں میں کاغذی کارروائی کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں