872

ٹوپی شاٹی ڈے کو پورے آب وتاب کے ساتھ منایا جاےگا- ڈپٹی کمشنر نگر

نگر (چیف رپورٹر) ضلع نگر میں یوم تہذیب و ثقافت ٹوپی شاٹی ڈے کے شایان شان انعقاد کے حوالے سے ضلعی اداروں کے تمام سربراہان کا اجلاس،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے کی۔ اجلاس میں ضلع اداروں کے تمام سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اداروں کی جانب سے ٹوپی شاٹی ڈے کو پورے آب وتاب کے ساتھ منانے کے لئے اپنی اپنی تجاویز اور اقدامات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ضلعی اداروں کے سربراہان نے بتایا کہ ٹوپی شاٹی ڈے ہماری تہذیب و تمدن کا آئینہ دار ہے اسے ہر حال میں منانا ہمارے لئے قابل فخرہے۔ ٹوپی شاٹی ڈے نہ صرف ہمارے آباو اجداد کی تہذیب اور بہترین روایت ہے بلکہ دنیا بھر میں ہمارے لئے ایک خوبصورت اور نایاب پہچان بھی ہے۔ اس خوبصورت پہناوے اور پوشاک کو ہم اپنے سروں پر سجا کر نہ صرف خوشی محسوس کرتے ہیں بلکہ موسمی اثرات کے لحاظ سے بھی ہمارا یہ خوبصورت کلچر ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نگر نے تمام سربراہوں کو ہدایت کی کہ اس دن کی مناسبت سے مرکزی تقریب راکا پوشی پر منعقد ہوگی جہا ں تمام اداروں کے سربراہ ایکدوسرے کو تحفے کے طور پر ٹوپی اور شاٹی کا تحفہ پیش کریں گے۔دیسی بیڈ باجے کی ٹیم کے ساتھ سکول کے طلبا ء غلمت بازار تک واک کریں گے۔ بازار میں واک کے بعد راکا ویو پوائینٹ پر ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد شرکاء سے نگر کی قدیم ثقافت اور اس کی آج کے دور میں اہمیت پر اظہار خیال کریں گے۔ راکا پوشی پر اانے والے سیاحوں کو بھیاس تقریب میں شامل ہونے اور نگر کے خوبصورت ثقافت اور ٹہزیب و تمدن سے آگاہ ہونیکا ایک بھر پور موقع بھی ملے گا۔ آکر میں ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے ضلعی اداروں کے تمام سربراہان سے خصوصی دلچسپی لینے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں