784

KIUمیں سکالر شپ چیک تقسیم کی تقریب کا اہتمام پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے 10 طلبہ وطالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 10 طلبہ وطالبات میں کاروان علم فاؤنڈیشن لاہورپاکستان سکالرشپ کی جانب سے چیک تقسیم کی تقریب یونیورسٹی کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمدرمضان،ٹریژر محمداقبال نے طلباء میں چیک تقسیم کئے سکالرشپ آفس کے ایڈمن آفیسر سعید احمد نے انکی معاونت کی۔وظیفہ حاصل کرنے والے طلباء سے اظہار خیال کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ اس وقت تعلیمی اخراجات کے پیش نظر تعلیم کو جاری رکھنا مشکل نہیں رہاہے۔تعلیمی اخراجات کو پوراکرنے کے لیے مختلف ادارے وظیفے دے رہے ہیں۔لہذا طلباء اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھے اور معیاری تعلیم کے حصول کے لیے جدوجہد کرے۔اس سے قبل ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان نے کاروان علم فاؤنڈیشن لاہور پاکستان سکالر شپ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی اور سکالر شپ دینے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ یہ وظیفہ لائق،زہین کے ساتھ ساتھ ضرورت مند طلباء کو دی جاتی ہے۔جو تعلیمی اخراجات پورا نہیں کرسکتے ہیں۔اس وظیفہ کو استعمال میں لاکر طلباء اپنی تعلیمی اخراجات کوپورا کرنے سمیت اپنی تعلیم کو بہترانداز میں جاری رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں