671

گلگت بلتستان کے 54ڈاکٹروں کی اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی

گلگت بلتستان کے 54ڈاکٹروں کی اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔زرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے 54ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے ترقی پانے والو ں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز،ڈی جی ایم اوز،ڈینٹل اور انتظامی کیڈر پر تعینات ڈاکٹرز ہیں۔ڈاکٹروں کے این آئی ایس کا مسئلہ گزشتہ کئی عرصوں سے حل طلب تھا جس کے لئے ڈاکٹروں کو احتجاج کا راستہ اپنانا پڑا اور کئی مرتبہ حکومت سے مذاکرات کے بعد این آئی ایس،کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقلی سمیت دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کیا تھا اور تمام تر قانونی معاملات کی انجام دہی کے بعد رواں ماہ ڈاکٹروں کی پروموشن کے لئے ڈی پی سی کا اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت سابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹرکاظم نیاز کر رہے تھے اجلاس میں ڈاکٹروں کی پروموشن کی باقاعدہ منظوری دی گئی ڈپارٹمنٹل کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ صحت گلگت بلتستان کے گریڈ 17سے گریڈ 20تک کے 54ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی مل گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن آئندہ چند روز میں متوقع ہے ترقی پانے والوں ڈاکٹروں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز،ڈی جی ایم اوز،ڈینٹل ڈاکٹرز اور انتظامی کیڈر کے ڈاکٹرز ہیں۔ڈی پی سی کے اجلاس میں ڈاکٹروں کی ترقی کی منظوری پر ڈاکٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر ڈاکٹر محمد حنیف نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹروں کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دینے پر مسرت کا اظہارکیا ہے ۔ ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ این آئی ایس کا مسئلہ حل ہونے اور 54ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی ملنے کے بعد ڈاکٹر حضرات اپنی ذمہ داریوں کو پہلے سے بھی احسن طریقے سے انجام دیں اور ہسپتالوں میں علاج سے متعلق شکایات مکمل طور ختم ہونی چاہئیں اور ہسپتالوں میں پہلے سے زیادہ بہتری لے آئیں ڈاکٹروں کی پروموشن کے اس اقدام پرانہوں نے صوبائی حکومت،سابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز ،سیکریری ہیلتھ سعید اللہ نیازی،سیکریٹری سروسز اختر حسین رضوی،سیکریٹری فنانس اور اس عمل میں خدمات انجام دینے والے تمام آفیسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ اس حوالے بھرپور تعاون اور ڈاکٹروں کے تحفظات کو دور کرنے پر سابق چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی مستقلی کا مسئلہ بھی جلد ہو جائے گا اس حوالے سے پی ایم اے بہت جلد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور اور صوبائی وزیر قانون اورنگزیب خان ایڈوکیٹ سے جلد ملاقات کرے گی اور طے شدہ مذاکرات کے مطابق اس مسئلے کو جلد نمٹایا جائے گا تاکہ ینگ ڈاکٹروں میں پائی جانے والے بے چینی کا بھی خاتمہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے مسئلے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی وزیر قانون کے ساتھ متعدد مرتبہ بات چیت آگے بڑھی ہے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے محکمہ صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں اور ڈاکٹروں کی مستقلی سے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے اس تناظر میں وزیر اعلیٰ سے توقع ہے کہ وہ اس اہم مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں