860

سکالر شپ طلباء کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ڈاکٹر محمدرمضان KIUسوشل سائنسز کے 14طلباء میں یوایس ایڈسکالر شپ کے چیک تقسیم

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 14 طلبہ وطالبات میں یوایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیس بیچ سیکنڈ سکالر شپ کے چیک تقسیم کیاگیا۔تقریب کے آئی یو سینٹ ہال میں منعقد ہوئی۔سکالرشپ کے چیکس ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمدرمضا ن نے تقسیم کئے۔سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء سے گفتگوکرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان نے کہاکہ طلباء احساس زمہ داری کا جذبہ پیدا کرتے ہو ئے اپنی تعلیمی کارکردگی میں بہتری لائے۔تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتو تعلیمی اخراجات کا مسئلہ نہیں ہوتاہے۔مؤخر حضرات مستحق،لائق طلباء کو سکالر شپ دینے کوتیار ہیں اور دے بھی رہے ہیں۔لہذا آپ طلباء اپنی توجہ تعلیم کے حصول پر دے۔انہوں نے کہاکہ وظیفہ دینے کا مقصد طلباء کے مستقبل کو تابناک اور شاندار بنانا ہے۔یہ مقصد تب حاصل ہوگا جب طلباء سکالر شپ کو اپنی تعلیم پر خرچ کرینگے۔انہوں نے کہاکہ کامیاب زندگی کے لیے لازمی ہے دل جمی اور ہمت کے ساتھ تعلیم حاصل کیاجائے۔امید ہے کہ یہ جہاں سکالر شپ تعلیمی اخراجات کو پورا کریگی وہی پر طلباء کی کارکردگی میں بہتری کا زریعے بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں