586

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ امن و امان کی وجہ سے گلگت بلتستان میں رونقیں بحال ہوئی ہیں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ امن و امان کی وجہ سے گلگت بلتستان میں رونقیں بحال ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی سطح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جن کی وجہ سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہورہاہے جو ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن وامان کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی اور امن کی راہ کا انتخاب کرلیا ہے اب گلگت بلتستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ادارے کام کررہے ہیں ہمیں اپنے اداروں پر فخر ہے انتظامیہ، پولیس اور تمام اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ جولائی سے قبل ہنزہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کیا جائے گا جلد قراقرم یونیورسٹی کیمپس ہنزہ کا دورہ کریں گے اور قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ٹورد ی خنجراب سائیکل ریلی کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی کے شرکاء اور منتظمین خصوصاً انتظامیہ کے آفیسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلند ترین سطح پر انتہائی کامیاب سائیکل ریلی کا انعقاد یقینی بنایا۔ اس ایونٹ کی وجہ سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگرہوگا اور خطے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ امن و امان کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں رونقیں اور خوشیاں لوٹ آئی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا راستہ چن لیا ہے اب تعمیر و ترقی اور خوشحالی سے کوئی روک نہیں سکے گا۔ امن وامان کے قیام میں اداروں اور عوام کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی جیسے بڑے ایونٹس کا انعقاد پرائیویٹ سیکٹر کے سپانسرز کے تعاون سے ممکن بنایا گیا ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی حکومت کی جانب سے کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد کرایا گیا غذر میں فٹ بال ایونٹ، نگر میں والی بال کے ٹورنامنٹ کرائے گئے جس سے نوجوانوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا اور مثبت صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع میسر آیا۔

ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی کے انعقاد میں پرائیویٹ سیکٹر کے کردار کو سراہتے ہیں جنہوں نے حکومت کے ساتھ اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنایا۔ سائیکلنگ فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون کا بھی گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آئندہ سال اس ایونٹ کو بین الاقوامی کلینڈر ایئر میں شامل کرایا جائے گا تاکہ دیگر ممالک سے بھی سائیکل ر

یلی میں شرکاء کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پاک فوج کی سربراہی میں پولیس کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے صوبے میں امن وامان کی بحالی میں پولیس کردار انتہائی شاندار رہا ہے۔ ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی کے انعقاد کا مقصد ماحول کا تحفظ اور سائیکل کلچر کو فروغ دینا ہے۔ ہنزہ کو سائیکل کلچر کے حوالے سے ماڈل بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی کے شرکاء کے ساتھ تعاون اور شاندار استقبال پر گلگت، نگر، ہنزہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ٹوردی خنجراب سائیکل ریلی اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

CM GB

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں