649

ڈائریکیٹر سپورٹس کے خلاف ایک مافیا اخباری بیانات لگوا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر الزام تراشی کررہی ہیں

گلگت(چیف رپورٹر) ڈائریکیٹر سپورٹس بورڈ کے خلاف ایک مافیا اخباری بیانات لگوا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر الزام تراشی کررہی ہیں ان کو حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہیں یہ لوگ ایماندار افیسرز کو بلیک میل کرکے اپنے مفادات لینے کے لئے ایسا کررہے ہیں یہ بات گلگت شہر کے مختلف کھلاڈیوں عرفان اصف ساجد اختر سلمان عمار و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ کچھ نام نہاد افراد ایماندار اور فرض شناس افیسر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پروپیگنڈہ کررہے ہیں اور اپنے مفادات و ناجائز کام کے لئے ایماندار افیسر پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں۔جن کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر وہ اپنے اس گھناونی حرکت سے باز نہیں ائے تو ان کے تمام سازش کو بے نقاب کیا جائے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا جائے گا۔لہذا بہتر ہے کہ اخبارات میں بیانات لگانے والے اپنے حدود میں رہے اور اپنے کام سے کام رکھے ورنہ ان کے کرپشن اور بلیک میلنگ کے تمام ثبوت عوام کے سامنے لائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں