675

رمضان کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنگ بندی کی اپیل

کابل:احترام رمضان المبارک میں بھی افغانستان میں جنگ کا سماں ہے اور گزشتہ دنوں کرکٹ سٹیڈیم میں دھماکے سے کئی افراد موت کی آغوش میں چلے گئے تھے ۔اسی سلسلے میں جب افغان طالبان سے جب رمضان کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنگ بندی کی اپیل کی گئی تو انہو ں نے ڈھٹائی دکھاتے ہوئے اپیل کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان کے جنگجو اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام کے بڑے غزوے رمضان میں ہوئے تھے جس میں جنگ بدر اور فتح مکہ شامل تھے۔یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی، اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے اپنے الگ الگ پیغامات میں طالبان نے مبارک مہینے میںجنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونے تمام فریقوں سےرمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔اپریل میں موسم بہار اپریشنز شروع کرنے کے بعد طالبان نے حملے تیز کئے ہیں اور روایتی پشتون اکثریتی علاقوں سے جنگ کو شمال اور مغربی علاقوں تک پھیلایا ہے۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ رمضان میں ہر عبادت کا ثواب زیادہ ہوتا ہے اس لئے طالبان رمضان میں جنگی کارروائیاں مزید تیز کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں