638

وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی27مئی کوگلگت پہنچیں گے اور اسمبلی وکونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد،گلگت ،وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کونسل کو ایڈوائزری باڈی کے طورپر برقراررکھنے کافیصلہ کیا جبکہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 کی منظوری نہیں دی جاسکتی تاہم 27مئی کو قانون سازاسمبلی اورکونسل کامشترکہ اجلاس طلب کیاگیا ہے۔ اجلاس سے وزیراعظم پاکستان خطاب کریں گے اور نئے آرڈر کا باضابطہ اعلان بھی کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی27مئی کوگلگت پہنچیں گے اور اسمبلی وکونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔اس سے پہلے نئے آرڈرکے ڈرافٹ کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اوروزیراعظم نے کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ایک دوروز میں منظوری ملنے کاامکان ہے جس کے بعد یہ ڈرافٹ صدرمملکت کے پاس جائے گااورصدارتی آرڈر کے ذریعے باقاعدہ نافذ کردیاجائے گا۔27مئی کے جوائنٹ سیشن میں وزیراعظم باضابطہ اعلان کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 8اور11مئی اجلاس کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 12اکتوبر2017کے فیصلوں کی توثیق کردی ، اشتر اوصاف کی بطور جج لاہور بنکنگ کورٹ تعیناتی ، کراچی کی خصوصی عدالت کے جج عبید خان کی مدت ملازمت میں توسیع اور جسٹس(ر) شاہد سعید کی بطور چیئرمین کاپی رائٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی۔منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 8اور11مئی اجلاس کے فیصلوں وار کابینی کمیٹی برائے توانائی 12اکتوبر2017کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ۔ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون کے معاہدے کی توثیق کر دی گئی ۔ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ پاکستان اور فرانس کے درمیان کاروبار کے ایم او یو پر دستخط، پاکستان اور کرغزستان میں اصلاحاتی تعلیم کے شعبے میں تعاون کی یاداشت کی منظوری دے دی ۔ وفاقی کابینہ نے اشتر اوصاف کی بطور جج لاہور بنکنگ کورٹ تعیناتی کی منظوری ، کراچی کی خصوصی عدالت کے جج عبید خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری اور جسٹس(ر) شاہد سعید کی بطور چیئرمین کاپی رائٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے پی این ایس سی کے بورڈ کی دوبارہ تشکیل نو کی منظوری بھی دیدی ۔ کابینہ نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین کی تعیناتی ، دوائیوںکی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمتوں کی منظوری ، اوگرا گیس قوانین 2018کی منظوری اور نیشنل ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن تربیتی پالیسی کی منظودی دیدی ۔ فاٹا کے انضمام کیلئے آئینی ترمیم کے مسودے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کونسل وفاق کیلئے ایڈوائزری باڈی کے طور پر برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں