710

فرسٹ لالک جان فٹ سال چمپیئن شپ کا اغاز ہائی سکول نمبر ایک میں ہو گیا

گلگت(چیف رپورٹر) فرسٹ لالک جان فٹ سال چمپیئن شپ کا اغاز ہائی سکول نمبر ایک میں ہو گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ مخلتف ایسوسی ایشنز کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا اور ملکر علاقے کے نوجوانوں میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا انھوں نے کہا کہ بعض افراد کھلاڈیوں کے نام پر سپورٹس بورڈ پرالزامات لگا رہے ہیں ایسے فراد کا کھیلوں اور ایسو سی ایشنز کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔فرسٹ چمپئن شپ میں 50سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن پہلے میچ میں گلگت فٹ بال کلب نے گلگت سٹی فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول کرکے شکست دے دیا۔جبکہ دوسرے میچ میں دنیور کو فورٹین سٹار نے شکست دے دیا۔شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کیا اور میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں