628

KIUکا اسپیشل ایجوکیشن میں پانچ روزہskill based learningانعقاد

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریفارمرزگروپ ایکٹیو سٹیزن کے زیراہتمام اسپیشل ایجوکیشن کمپیلکس میں پانچ روزہ skill based learningورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ریفارمرز گروپ نے ورکشاپ میں اسپیشل ایجوکیشن کے طلباء کو کمپیوٹر،کشیدہ کاری،سیکل آرٹ کے حوالے سے طلباء کو مختلف طریقے سیکھائے۔ریفارمرز گروپ ایکٹیو سٹیز ن کے کوارڑینٹر و ڈین فیکلٹی آف سوشل سانئسزپروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ورکشاپ کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ڈپٹی دائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن گلگت بشارت حسین اور لیکچرارآصف ثناء اللہ بھی تھے۔جنہوں نے ورکشاپ کے انعقاد کرنے اور بہتر انداز میں طلباء کو ہنرمندبنانے کے طریقے سیکھانے کو سراہا۔اس موقعے پر ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف سوشل سانئسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہاکہ طلباء تعلیم کے ساتھ مختلف قسم کے ہنر بھی سیکھے۔ کے آئی یو طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سے بھی آشنا کروارہی ہے۔تاکہ طلباء تعلیم سے فارغ ہوکر اپنے پاؤ ں پر خود کھڑا ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔

KIUکے ڈائریکٹر QECمیر تعظیم اخترکا ضلع غذرکے امتحانی مراکز کا دورہ
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر میر تعظیم اخترنے ضلع غذر کے تمام امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں نقل کے کیسز رجسٹر کرلیے۔ان امتحانی سنٹرز میں یاسین،گوپس،فنڈر،گاکوچ سمیت دیگر سنٹر ز موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں