1,340

سکردو سے اسلام آباد پی آئی اے کرایوں میں سو فیصد اضافہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سکردو اور اسلام آباد کے مابین ہوائی جہاز کے کرایوں میں 100فیصد تک اضافہ کر کے صوبائی اسمبلی کی قراردادوں کے پرخچے اڑا دیئے ہیں صوبائی اسمبلی نے ڈیڑھ ماہ قبل متفقہ طور پر قرارداد پاس کر کے پی آئی اے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ گلگت اور سکردو کیلئے کرایوں میں خصوصی رعایت دی جائے کیونکہ مسافت کے حساب سے کرایے بہت زیادہ ہیں کرایے زیادہ ہونے کے باعث سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے قرارداد میں پی آئی اے حکام سے فوری طور پر کرایوں میں کمی کر کے سیاحوں اور عام مسافروں کی مشکلات دور کرنے کی اپیل کی گئی تھی لیکن پی آئی اے حکام نے اسمبلی کی قرارداد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسلام آباد اور سکردو کے درمیان کرایوں میں 80سے 100فیصد تک کا اضافہ کر کے گلگت بلتستان کے مسافروں اور ملکی اور غیرملکی سیاحوں کیلئے نئی مشکلات پیدا کر دی ہیں جس کے باعث مسافروں اور سیاحوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے عیدالفطر تک وی کلاس کا کرایہ 9110 روپے ، وائی کلاس کا کرایہ 140060 روپے ، پی کلاس کا کرایہ 18470روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ عید کے بعد کے(K) کلاس کا کرایہ 12884 ،وائی کلاس کا کریاہ 16160 روپے اور پی کلاس کا کرایہ 20570روپے مقرر کیا گیا ہے۔بھاری کرایوں کی وصولی کے احکامات جاری ہونے کے بعد گلگت بلتستان کے مسافروں کے ہوش اڑ گئے ہیں اسلام آباد میں نئے ایئرپورٹ سے پروازیں شروع ہونے کے بعد پہلے ہی گلگت بلتستان کے مسافروں کو شدید اذیت پہنچ رہی تھی اب کرایوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مسافروں کی مشکلات مزید دگنی ہو گئی ہیں پی آئی اے کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے مسافروں نے کہا ہے کہ پی آئی اے پرواز کے کرایوں میں کمر توڑ اضافے کے بعد فضائی سفر اب ممکن نہ رہا ۔ پی آئی اے نے کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ کر کے گلگت بلتستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے فوری طور پر کرایوں میں کمی نہ کی گئی تو جگہ جگہ پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے سکردو ایئرپورٹ پر بھی دھرنے دیئے جائیں گے عین سیاحت کے سیزن پر کرایوں میں اضافہ گہری سازش ہے ، بلتستان کو سیاحت کے شعبے میں پیچھے دھکیلنے کی کوششیں ہو رہی ہیں پی آئی اے کرایوں میں اضافے پر ہوٹلز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بھی شدید احتجاج کیا ہے اور نئے کرایہ نامے کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور نئے کرایہ نامے کو گلگت بلتستان اسمبلی کی توہین قرار دیا ہے انجمن تاجران نے کرایوں میں اضافے کے خلاف عید کے بعد ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے انجمن کے صدر غلام حسین اطہر، نائب صدر سید محمد علی ، احمد چو ، غلام حیدر نے پی آئی اے کرایوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار دیا ہے اور کرایے فوری طور پر کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں