885

شندور فیسٹول: پولو کے تین میں سے دو میچز گلگت بلتستان نے جیت لی

غذر(بیورورپورٹ)شندور فیسٹول کے دوسرے روز کھیلے گئے پولو کے تین میں سے دو میچز گلگت بلتستان نے جیت لیا۔دوسرے دن کا پہلا میچ گلگت سی اور چترال سی کے درمیان ہوا مقابلہ گلگت کی ٹیم نے 3 کے مقابلے میں 6 گول کرکے اپنے نام کرلیا اس کھیل کے مہمان خصوصی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا تھے جنہوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیا دوسرا مقابلہ چترال بی اور گلگت بی کے درمیان ہوا جو چترال کی ٹیم نے 5 کے مقابلے میں 9 گول سکور کرکے جیت لیا اس میچ کے مہمان خصوصی مشیر خوراک غلام محمد تھے۔ آخری مقابلہ چترال اور گلگت بلتستان آفیسرز کلب کے مابین کھیلا گیا مقابلہ گلگت آفیسرز کلب نے جیت لیا۔ یوں فیسٹول کے دوسرے روز بھی گلگت بلتستان کی پولو ٹیمیں ہاوی رہیں اور شائقین کا دل جیت لیا فائنل مقابلہ آج 9 جولائی کو گلگت اے اور چترال اے کے درمیان ہوگا۔فائنل مقابلہ دونوں صوبوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز بھی ہوتا ہے گلگت کی ٹیم گزشتہ 10 سالوں کے دوران چترال اے ٹیم سے صرف 1 مرتبہ جیت چکی ہے جبکہ 9 مقابلے چترال کی ٹیم کے نام رہے ہیں تاہم اس مرتبہ گلگت بلتستان کے شائقین پولو بھرپور آس لگائے بیٹھے ہیں کہ گلگت اے کی ٹیم جیت کر 10 ماضی کے اپنے ریکارڈ قائم رکھے گی۔شندور میں فائنل مقابلہ دیکھنے کے لئے غذر چترال روڑ سے ملکی اور غیر ملکی سیاح ہزاروں کی تعداد میں پہنچ رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق شندور میں اس وقت ڈیڑھ سے دو لاکھ شائقین پولو اور سیاح خیمہ زن ہوچکے ہیںاور لوگوں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں