964

قراقرم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد ظفر شاکر انتقال کر گئے

قراقرم یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد ظفر شاکر انتقال کر گئے۔نماز جنازہ ہائی سکول نمبر 1کے گرائونڈ میں امیر تنظیم اہلسنت قاضی نثار احمد کی امامت میں ادا کی گئی جس میں تمام مقاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ظفر شاکر کے آئی یو میں اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی سکالر تھے وہ 2007سے یو نیورسٹی میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے ڈاکٹروں کے مطابق محمد ظفر شاکر کو نمونیہ کی پرانی بیماری تھی جس کی وجہ سے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا وہ گذشتہ پانچ روز سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے جہاں منگل کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔محمد ظفر شاکر ایک استاد،شاعر،ادیب اور بہترین کمپئیر بھی تھے وہ زمانہ طالبعلمی سے ہی ہو نہار سمجھے جاتے تھے اور گولڈ مڈلسٹ تھے مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ بیٹی اور بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں مرحوم کی عمر 37برس تھی وہ اپنے طلباء میں ہر دل عزیز تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں