1,224

چیف سیکریٹری کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بد سلوکی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

نیویارک(پ۔ر)سونی وطن گلگت بلتستان کے چئیرمین نسیم گلگتی نے چیف سیکریٹری کے گلگت بلتستان کی قومی غیرت اور حمیت کو للکارنے اور سرکاری ملازم سے بڑھ کر ڈکٹیٹر بن کر گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کرنے کے اقدا م کو ناقابل برداشت اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے چیف سیکریٹر گلگت بلتستان کو فوری طور او ایس ڈی بنا کر گلگت بلتستان سے تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مملکت عزیز پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئے قربانیاں دینے والے شہیدوں کے وارث ہیں اور شہیدوں کے وارثین کی توہین کرکے چیف سیکریٹری نے دراصل مملکت سے غداری کا ثبوت پیش کیا ہے۔نسیم گلگتی نے کہاہے کہ سو ارب کا فنڈ بابر حیات تارڑ اپنے گھر سے نہیں دے رہاہے جو وہ ہم پر احسان جتارہاہے۔اُنہوں نے کہاہے کہ تسلسل کے ساتھ وفاق سے آئے ہوئے بیوروکریٹس گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جس سے لگ رہاہے کہ بیوروکریٹس خطے کے ساتھ کوئی گیم کھیلنے کی سازش میں مصروف ہیں ایسے میں گلگت بلتستان کے عوام کو قومی وحدت کا مظاہرہ کرکے سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔نسیم گلگتی نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیف سیکریٹری کا فوری تبادلہ کرکے گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کرنے پر معطل کردیں۔

امریکہ (پ ر)امر یکہ میں مقیم تا جر سہو نی وطن گلگت بلتستان کے چیئر مین نسیم گلگتی نے خپلو میں عو ام کے سا تھ پیش آ نے و الے واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور گلگت بلتستان میں بیوروکریسی کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بد سلوکی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔بیان میں مز ید کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں دھمکی آ میز رو یہ رکھنے والا چیف سیکریٹری کو اہل گلگت بلتستان کے عو ام مستر د کیا ہے۔ عو ام کو سہولیا ت فراہم نہیں کر سکتے تو عو ام کی بے عز تی بھی نہیں کر نی چائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ایک شہیدوں اور غا زیوں کی جگہ ہے اور چیف سیکریٹری کے ٹیکس ساتھ کیا واسطہ جو گلگت بلتستان کے عو ام کو کھلے عام تا نہ دیکر عو ام کی تو ہین کی ہے جو نا قا بل معا فی ہے۔

انہوں نے اخباری بیان میں مز ید کہا ہے کہ گزشتہ دنوں چیف سیکریٹری کی سکردو میں سائل کے ساتھ بد سلوکی اور دھمکی آمیز رویہ کی سخت مذمت کی اور حکومت فوری طو رپر ایسے جا ہل چیف سیکر یٹری کو گلگت بلتستان بد ر کیا جائے اور کو ئی اچھا ایک ایماندار شخص کو تعیناتی عمل میں لا یا جائے بصورت دیگر سخت تر احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں