1,198

تبت کے عظیم بادشاہ کیسار کی مختصر کہانی-ذہرا بتول بلتی۔

تبت کے عظیم بادشاہ کیسار کی مختصر کہانی
۔۔۔۔۔۔ ذہرا بتول بلتی۔۔۔۔۔
بلتی تاریخ میں کیسار یعینی ۔دیوتا کا بیٹا ۔کو تاریخ لوگ داستان کے طور پر پرانے وقتوں سے ماضی کے قربانی تک سرد راتوں جس طرح آج کل لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں اسی طرح بلتستان اور لداخ کے لوگ جمع ہوکر کسی بڑے شخص سے کیسار کہانی سنا کرتے تھے
کہتے ہے قبل از مسیح تبت میں ایک ایسا نظام حکومت قائم ہوا جس میں کیسار نامی حکمران لا محدود اختیارات کے مالک تھے یہ نظام حکومت مطلق العنایت کی ایک واضع شکل تھی توسیع پسندی اس کا نصب لعین جارحانہ قوم پرستی اسکا ہتھیار اور جنگ جدل اس کی مہارت تھی بلتی تاریخ میں کیسار کو مذہبی طبقوں نے ایک افسانوی کردار کا نام دیتے ہے گیارہ وی صدی کے مشہور تبتی شاعر ملارسپا اس بارے میں کہتے ہے کہ قدم بودھی تصورات کے زیر اثر بدھ مت کے ماننے والے ایشیاء کے چار عظیم ممالک ۔ چین ۔ ہندوستان ۔ ایران ۔ اور شمالی وحشی اقوام کے حکمرانوں کو آسانی دیوتا کی اولاد سمجھتے تھے ان حکمرانوں میں ۔قصیر روم بھی تھا جو شمال کی علامت تھی ملارسپا کے مطابق قصیر روم وہی تھا جسے اہل تبت کیسار کے نام سے یاد کرتے ہے کیسار کی سیاسی کردار کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ کیسار سے پہلے تبت ظلم و جور کا دور دورہ تھا حق اور انصاف ناپید تھی لیکن کیسار ایک سخت گیر انقلابی حکمران کے طور پر ابھرا جس نے معاشرے کو تمام برائیوں سے پاک کرنے کے لیے عملی اقدام اٹھایا کیسار نے تبت کی تاریخ میں پہلی بار جائداد کی تقسیم کےلیے باقاعدہ قانون ۔۔ فہ بگوس اور مہ بگوس۔۔ وضع کرکے اسے پورے خطے میں نافظ کیا کیسار ایک عظیم قوم پرست لیڈر تھا وہ جونہی حکمران بنے تو قوم پرستی کے تحت تبت کو متحد کرنے کی جدوجہد شروع کی کیسار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے اٹھارہ خود مختار مملکت فتح کیے داستان کیسار کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جس قدیم ملکوں پر کیسار کی حاکمیت تھی ان میں ۔ لجانگ یول۔ تبت۔۔ ہور یول۔۔ سوق یول۔۔ روندو بلتستان ۔۔پلمے استق بلتستان ۔۔ جانے پہچانے ہے معلوم یہ ہوتا ہے کہ تبت کی بالادستی چین اور ہندوستان کے درمیان ایک وسیع کی بنیاد پر پڑی اس کہانی سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ علی شیر خان انچن سے پہلے بھی اہل تبت نے ریاست جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ بھی کئی ممالک پر حکمرانی کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں