945

سرفہ رنگا ریلی کیخلاف سازش ہورہی ہے، حفیظ الرحمن

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سرفہ رنگاہ کار ریلی بین الاقوامی ایونٹ بن گیا ہے جس سے دنیا بھر میں بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر ہورہا ہے۔ اس ایونٹ کی وجہ سے بلتستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔ عوام کو روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں۔ان خیالات کااظہارسیکرٹڑی سیاحت کی جانب سے سرفہ رنگاہ کارریلی اوررامافیسٹیول کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاوزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بلتستان کے پرامن لوگ سرفہ رنگاہ کار ریلی جیسی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔ بلتستان کے 90 فیصد عوام سرفہ رنگاہ جیسے مثبت سرگرمیوں کے حق میں ہیں لیکن چند لوگ اس ایونٹ کو سبوثاژ کرنے کی سازشیں کررہے ہیں جس کا نقصان پورے بلتستان کو پہنچے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے سرفہ رنگاہ کار ریلی، ٹور دی خنجراب سائیکل ریلی، گلگت بلتستان سپر لیگ ، راما فیسٹیو ل اور ٹوپی شانٹی ڈے جیسے انٹرنیشنل ایونٹس متعارف کروائے جو 100 فیصد سپانسرز کے تعاون سے منعقد کئے جارہے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے چند لوگ اپنے ذاتی مقاصد کیلئے اس میگا ایونٹ کیخلاف سازشیں کررہے ہیں۔ اگر بین الاقوامی سطح کا یہ ایونٹ سرفہ رنگاہ میں منعقد نہیں ہوا تو پورے بلتستان کونقصان ہوگا اس لئے سول سوسائٹی اور بلتستان کے عوام کو چاہئے کہ سرفہ رنگاہ کار ریلی کی کامیاب انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سرفہ رنگاہ کار ریلی کی وجہ سے بلتستان کے سطح پر مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے او ر پورے بلتستان کے عوام کو اس ایونٹ کی وجہ سے فائدہ پہنچ رہاہے۔ بین الاقوامی اور مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد بلتستان آرہی ہے۔ بلتستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔ بلتستان کے عوام کو چاہئے کہ سرفہ رنگاہ کار ریلی جیسے مثبت سرگرمیوں کیخلاف سازشیں کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں