949

پسند ناپسند پر شیڈول فورتھ کا اطلاق کیا گیا تو ہم اس کے خلاف باقاعدہ تحریک چلائینگے

گلگت (نمائندہ خصوصی) قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی کیپٹن(ر)محمدشفیع نے کہاہے کہ حافظ حفیظ الرحمن نے سپریم اپیلیٹ کورٹ کی جانب سے منسوخ کئے گئے آرڈر 2018کے تحت اختیارات کی منتقلی کیلئے سمری ارسال کی ہے جو کہ توہین عدالت کے ذمرے میں آتا ہے سپریم اپیلیٹ کورٹ فوری طورپر حفیظ الرحمن اور نوازشریف کے ملازم جعفر اللہ کو طلب کرکے قرارواقعی سزادیں شیڈول فورتھ فرقہ واریت اوردہشت گردی میں ملوث افراد پر لگنا چاہیے حکومتی مخالفین اورحقوق کا مطالبہ کرنیوالوں پر شیڈول فورتھ لگانا ہندوستان کی خوشنودی حاصل کرنا ہے انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمن نے عوام کے جذبات کی توہین کی ہے اورساتھ ہی عدالت کی بھی توہین کی ہے اوراس کے ایک ملازم جعفر اللہ خان نے تمام حدیں پار کردی ہیںایسے میں ان اہم منصب پر بیٹھے ہوئے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے۔انہوںنے کہا کہ شیڈول فورتھ ریاست مخالف افراد اوردہشت گردوں پر لاگو ہوتاہے اوراس قانون کو بھی موجودہ حکومت کے چند ملازمین متنازعہ بنانے کیلئے سیاسی افراد کے خلاف استعمال کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس طرح پسند ناپسند پر شیڈول فورتھ کا اطلاق کیا گیا تو ہم اس کے خلاف باقاعدہ تحریک چلائینگے انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کو اس طرح متنازعہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور جس طرح کے اقدامات موجودہ حکومت کررہی ہے اس سے لوگوں میں بغاوت پیدا ہوگی اورحکومت خود چاہتی ہے کہ افراتفری ہوا ورحالات خراب ہو جائیں لیکن ہم ایسا ہونا ہرگز نہیں دینگے ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح لاقانونیت ہم برداشت نہیں کرینگے اور اس زیادتی کو ختم نہیں کیاگیا تو ہم عوام کو لے کر میدان میں آئینگے اور شیڈول فورتھ کے خلاف تحریک چلائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں