911

2020تک گلگت سکردو روڈ کا کام مکمل کیا جائیگا-، پچھلے حکومت نے ملازمتیں بانٹنے اور کرپشن کے علاوہ کوئی کام نہیں کی

_

1۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان

کے امن کی ضمانت ہے بڑی کوششوں اور قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے، ہم سب نے ملکر اسکی پہرہ داری کرنی ہے، عوام مسلکی، علاقائی اور قومیت کے نام پر سیاست کرنیوالوں کو مسترد کریں، گلگت بلتستان کے عوام سے کئے گئئے تمام وعدے مختصر مدت میں

پورے کئے ہیں، گلگت بلتتستان کے عوام با شعور ہیں آئندہ بھی ووٹ، اہلیت، نظریے اور کارکردگی کی بنیاد پر دینگے، ہم نے تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر گلگت بلتستان کی خدمت کی ہے، مسلم لیگ ن سے متعلق بد گمانیاں پھیلانے والے بتائیں اس سے پہلے بھی وزیر اعلیٰ رہے ہیں اس دور میں گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کیا کام کیا ہے، نفرتیں_پھیلانے والے ہمارے علاقے دشمن ہیں، پچھلے پانچ سال جس جماعت کی گلگت بلتستان میں حکومت رہی انہوں نے ملازمتیں بانٹنے اور کرپشن کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، مسلم لیگ ن نعروں اور زبانی دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، گلگت سکردو روڈ بلتستان کے عوام کا چالیس سال سے مطالبہ تھا ہمارے قائد محمد نواز شریف نے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کیا 34ارب کی خطیر رقم سے اس منصوبے کو شروع کیا آج اس پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے حراموش کٹوال ویلی روڈ کی تعمیر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حراموش کٹوال ویلی روڈ کا کام ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائیگا اس منصوبے کی تعمیر سے عوام میں خوشحالی آئیگی اور سیاحت کو فروغ ملے گا، کے کے ایچ کی تعمیر سے قبل گلگت بلتستان میں لوگ پتھروں کے دور میں رہتے تھے، کے کے ایچ کی تعمیر کے بعد ہر شعبے میں انقلاب آیا، عوام کی معیار زندگی بہتر ہوئی۔ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی کی ضامن جماعت ہے جب بھی مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا ملک میں میگا

منصوبے شروع کئے، مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس نے پاکستان کی ترقی کیلئے کوئی بڑی منصوبے تعمیر کئے ہوں، ہم نعروں اور دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں 34ارب کی خطیر رقم سے سکردو روڈ پر کام جاری ہے اس منصوبے سے بلتستان کی تعمیر و ترقی کے ساتھ سیاحت کے حوالے سے انقلاب آئے گا، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف گلگت بلتستان اور یہاں کے عوام سے پیار کرتے ہیں، گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی مین خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ ہماری حکومت کے ساڑھے تین سال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئئے ہیں وہ گزشتہ ستر سالوں میں نہیں ہوئے، ہماری حکومت سے قبل گلگت بلتستان میں بد امنی کا راج تھا، کرپشن عروج پر تھی، امن و امان او رترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا، آج حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے صوبے میں امن و امان قائم ہوا ہے،گلگت بلتستان کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں، سیاحت کو فروغ ملا ہے، عوام کی معیار زندگی میں بہتری آئی ہے، میگا منصوبے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ شہید سیف الرحمن نے امن اور نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے اپنی جان قربان کی، ہم سب نے ملکر گلگت بلتستان کے امن کو قائم و دائم رکھنا ہے، گلگت بلتستان میں نفرتیں پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے، نفرتیں پھیلانے والے ہمارے علاقے کے دشمن ہیں، مسلم لیگ ن سے متعلق بد گمانیاں اور نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن ہم نے ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر گلگت بلتستان کی خدمت کی ہے، جو لوگ بد گمانیاں پھیلا رہے ہیں وہ بتائیں آج سے پہلے کی حکومتوں کی کیا کاکردگی رہی ہے، ہم نے تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے مسلکی اور برادری تقسیم کو ختم کرنا ہے، سیاست کیلئے مسلک اور قومیت کی نفرتیں پھیلانے والوں کو عوام مسترد کریں، الیکشن میں اپنے نمائندوں کا انتخاب صرف اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر کریں، حراموش کی تعمیر ترقی کو یقینی بنائینگے، 24کروڑ کی لاگت سے حراموش کٹوال ویلی روڈ تعمیر کیا جا رہا ہے اس منصوبے سے حراموش کے عوام کی معیار زندگی بہتر ہوگی، حراموش میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی ہے، وسائل کا منصفانہ تقسیم یقینی بنایا، تمام اضلاع میں اربوں روپوں کے منصوبے دئیے، نئے ضلعے بنائے، گلگت بلتستان کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے، تعمیر و ترقی کے اس سفرکو جاری رکھنے کیلئے عوام مسلکی، علاقائی اور قومیت کے نام پر تفرقہ پھیلانے والوں کو مسترد کریں، ہم نے پہلے دن سے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ حق صرف حقدار کو ملے، موجودہ وفاقی حکومت نے گلگت سکردو روڈ پر جاری کام کیلئے ریلیز میں کٹوتی کی تھی جس پر وزیر اعظم پاکستان سے بات کی تھی، 2020تک گلگت سکردو روڈ کا کام مکمل کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ نے حراموش میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16ماہ کی قلیل مدت میں حراموش کٹوال ویلی روڈ کا کام مکمل کیا جائیگا، عوام اس منصوبے کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے اس منصوبے کی نگرانی کریں، ہر مہینے میں دو دن جدید موبائل ہسپتال حراموش کا دورہ کریگی، بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے 10بیڈ حراموش ہسپتال کو پی پی ایچ آئی کے حوالے کیا جائے۔ انتخابات کے قریب آتے ہی موسمی پرندے یہاں کا رخ کرینگے،گلگت بلتستان کے عوام با شعور ہیں وہ اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر ووٹ دینگے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے24کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے حراموش کٹوال ویلی روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ کو محکمہ تعمیرات کی جانب سے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈھائی سال کے مدت کو کم کرکے ڈیڑھ سال میں اس منصوبے کو مکمل کرنیکی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں