پاکستان کے شمالی علاقے کالاش میں واقعہ بمبورت وادی میں چلمجست یا جوشی میلہ بدھ کو اختتام پذیر ہوا
پاکستان کے شمالی علاقے کالاش میں واقعہ بمبورت وادی میں چلمجست یا جوشی میلہ بدھ کو اختتیام پذیر ہوا۔
اس میلے میں موسمِ بہار کی آمد کا جشن منایا جاتا ہے اور اسے کالاش کی تین وادیوں بمبورت، بریر اور رمبر میں منایا جاتا ہے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اس سال متعدد غیر ملکی سیاحوں نے بھی اس میلے میں شرکت کی۔
چلمجست میلے کو کلاش میں منعقد ہونے والے تین میلوں میں سب سے اہم سمجھا جاتا ہے۔
اس میلے کا ایک دلچسپ اور اہم ترین عنصر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے جیون ساتھی کا انتخاب کرنا ہے۔