582

دہشت گردی کے پے در پے واقعات صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں-شہزاد حسین الہامی

پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان کے انچارچ شہزاد حسین الہامی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے پے در پے واقعات صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔دیامر میں سکولوں کو جلانے کے بعد دہشت گرد پہاڑوں پر موجود تھے دیامر کی عوام نے دہشت گروں کی نشان دہی بھی کرائی مگر بروقت صوبائی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں کیا اور دہشت گردوں کو وہاں سے فرار ہونے کا موقع فراہم کیا ۔سابق سیپکر ملک مسکین نے صوبائی حکومت کا پول کھل دیا ۔ ملک مسکین کے بیان کے بعد حفیظ الرحمن کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے منصب سے استفاء دینا چاہیں تھا ۔مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت میں دہشت گروں کے سہولت کار موجود ہیں ۔ جب تک دہشت گروں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں نہیں لایا تب تک اس قسم کے واقعات مزید بھی ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی سیپکر جعفراﷲصوبائی حکومت کی ناکامی کو خفیہ ادروں پر ڈال کر کیا ثابت کرناچاہتا ہے ؟ پولیس کے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور پولیس کے بہادر غازیوں نے دو دہشت گروں کو واصل جہنم بھی کیا ۔ اس کارنامے پر پولیس کے جوانوں کو تمغہ جرات دیناچاہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پولیس کے شہداء کے لئے ایک کروڑوں روپے دینے کا اعلان کرنا چاہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب دیامر سمیت پورے گلگت بلتستان میں جہاں جہاں دہشت گرد موجود ہیں انکے خلاف فوجی آپرشن شروع کیا جائے ۔ حفیظ الرحمن کی پالیسی پر حکومت چلتی رہی تو گلگت بلتستان میں مزید دہشت گردی کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں