872

غذر،ملک آفرین کے بندوں نے چار افراد اغوا کر لئے ،حالات کشیدہ

غذر کے نالہ ہندرپ سے ملک آفرین کے اسلحہ بردار غنڈوں نے مال مویشی کی ڈیوٹی پر مامور 4 مقامی افراد کو اغواء کرلیا جبکہ دیگر 5 افراد جاں بچاکر ہندرپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ہندرپ نالے پر قابض ملک آفرین نے پیغام پہنچایا ہے کہ جب تک ہندرپ کے عوام انہیں نالہ تحریری سٹام کے ذریعے حوالہ نہیں کرتے مغوی افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔واقعے کی اطلاع پر ہندرپ اور پھنڈر میں حالت کشیدہ ہوگئے اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں تھانہ پھنڈر پہنچ کر 4 افراد کے اغواء کے الزام میں ملک آفرین اور ان کے 30 کے قریب نجی ملیشا کے خلاف درخواست دیدی اور ساتھ ہی پولیس کو آخری بار مشتبہ کیا ہے کہ اگر نالے میں گھسے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن نہیں کیا گیا تو ہندرپ اور پھنڈر کے عوام اپنے اغواء ہونے والے علاقہ مکینوں کو چھڑانے خود روانہ ہوجائیں گے اس کے بعد عوام غذر انتظامیہ اور پولیس کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلائیں گے ہندرپ سیم علاقہ مکینوں نے کے پی این کو بتایا کہ ہندرپ نالے میں گزشتہ چند سالوں سے کے پی کے علاقے چترال کا ایک بااثر اسلحہ بردار شخص جسکی اپنی نجی فوج بھی ہے بزور اسلحہ نالہ پر قبضے کی کوشش کررہا ہے جس کے خلاف مقامی لوگوں نے پہلے ہی عدالت سے رجوع کیا اور اس کیس کی پیروی چل رہی ہے عدالت نے ملک آفرین کو فوری طور پر نالے سے بے دخل کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم جدید اور بھاری اسلحہ سے لیس یہ شخص اپنی نجی فوج کے ساتھ ہندرپ نالے میں موجود ہے اور گلگت بلتستان کی حکومت اور اداروں کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے سرعام اسلحے کی نمائش کررہاہے جبکہ اس سے پہلے کئی مقامی لوگوں کو اسلحہ کے زور پر زدوکوب کیا ہے اور آج حکومت کی غفلت اور کمزوری سے اس شخص کی نجی فوج نے ہمارے 4 افراد کو اغواء بھی کرلیا ہے اگر غذر انتظامیہ اور پولیس عوام کے مطالبے پر نالے میں پولیس تعینات کرتی اور اس دہشتگرد کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جاتا تو آج نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔علاقہ مکینوں نے ساری صورتحال میں غذر انتظامیہ اور پولیس کے کردار پر سخت احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے ہندرپ نالے میں گھسے دہشتگردوں کو پکڑنے کے لئے فوری آپریشن شروع کیا جائے بصورت دیگر عوام قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوں گے۔ ایس ایچ او پھنڈر پولیس اسٹیشن مرزا حسن نے کے پی این کو بتایا کہ ہندرپ نالے میں 4 افراد کو اغواء کرنے کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے پولیس ہندرپ روانہ ہونے کے لئے تیار ہے اور گاہکوچ سے پولیس کی مزید نفری روانہ کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد یرغمال بنائے گئے افراد کو بحفاظت بازیاب کرائیں گے اور قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ہندرپ نالے میں 30 کے قریب مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ہے جن کے بارے میں مقامی لوگوں نے بتایا کے کہ یہ لوگ ملک آفرین کے ذاتی گارڈ ہیں اور کے پی کے کی حدود سے ہندرپ نالہ پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندرپ نالے میں کسی کو اسلحہ کی نمائش اور لوگوں کی ملکیتی حدود پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے پولیس نے بھرپور ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں