1,019

حکومت گلگت بلتستان کا دنیا کے بلند ترین ٹھنڈے اور منفرد ترین صحرا میں سرفرنگا کار ریلی کو منعقد کرنے کا اعلان


اسلام آباد (پ ر) حکومت گلگت بلتستان کا دنیا کے بلند ترین ٹھنڈے اور منفرد ترین صحرا میں سرفرنگا کار ریلی کو منعقد کرنے کا اعلان ۔ ریلی کے انعقاد سے سیاحت کے شوقین افراد کو ایڈونچر، کلچر، سفاری، نیچر،سمیت قدرتی رعنائیوں کے بھرپور نظاروں کی بے تحاشا مواقع فراہم کرنے والا میگا ایونٹ کے تعارفی روڈ شو میں میگا ایونٹ کے تفصیلات سے متعلق میڈیا کو حکومت گلگت بلتستان کی بریفنگ۔دنیا بھر کے توجہ کا باعث بنے والے ایونٹ کے انعقاد میں پاک ویل کی بھی شراک داری۔ سیکرٹری ٹورزم وقار علی خان، کمشنر بلتستان حمزہ سالک پاک ویلز کے چئیرمین سنیل منج، کار اینڈ بائیکرز ریسرز سمیت میڈیا نمائندوں نے شرکت کی، اسلام آباد میں روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے کہا کہ سرفرنگا ڈیزرٹ کولڈ ریلی دنیا کے سب سے اونچے مقام پر منعقد کی جا رہی ہے. یہاں ایونٹ میں شریک لوگوں کے لئے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. اس ریلی کی جگہ پر دنیا کا نواں بڑا دریا بہتا ہے. انڈس ریور اور شگر کے سنگم میں یہ ایونٹ کرنے جا رہے ہیں. حکومت گلگت بلتستان سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لئے اس طرح کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کرتی ہے. اس ایونٹ کے زریعے ہم دنیاکو گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور سیاحت کو دیکھا نا چاہتے ہیں. دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات گلگت بلتستان میں موجود ہیں. بلتستان ریجن میں دنیا کے چار اونچے ترین پہاڑ موجود ہیں. اس ایونٹ کے زریعے ہم گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور پرامن خطے کے لوگوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہتے ہیں جبکہ دیوسائی دنیا کا سب سے اونچا اور خوبصورت میدان جو 14500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے. جس نے دیوسائی نہیں دیکھا اس نے زندگی میں کچھ نہیں دیکھا. اس ایونٹ کے زریعے ہم گلگت بلتستان اور پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کر رہے ہیں. اس موقعے پر چئیرمین پاک ویلز سنیل منج نے کہا کہ میں نے جب سکردو گلگت بلتستان پہلی بار دیکھا تو ایسا لگا کہ دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے تو صرف یہی ہے اورہم دوسری بار اس ریلی کا انعقاد کر نے جا رہے ہیں اب یہ کار ریلی ایک کلینڈر ایونٹ بن گیا ہے. پچھلی بار ہمیں توقعات سے بھی بہت زیادہ کامیابی ملی. اس بار بھی اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔

واضح رھے کہ اس ریلی کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے، ریلی کے ڈرائیورز کو چار قسم کا مختلف روڈ ملیں گے، پیچھلی بار 83 لوگ اس ریلی میں شامل تھے، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی ٹیم اس ایونٹ میں شامل تھی، 3 روزہ جاری رہنے والی یہ ریلی 31 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گی، پورے ملک کے جتنے کلبز ہیں سب نے ایونٹ میں شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے, دنیا کے بلند ترین مقام پر منعقد سرفرنگا ریلی تین روز پر مشتمل ہوگی، سرفرنگا ریلی کا آغاز 31 اگست اور اختتام 2 ستمبر کو ہوگا، ریلی کے شرکاء 9 کیٹیگریز میں ایونٹ میں شرکت کریں گے، جس میں سے 4 پریپیرڈ، 4 سٹاک اور 1 خواتین کی کیٹیگری شامل ہے،اس موقع پر سیکرٹری ٹوریزم نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت ترین سیاحتی مقامات سے بھرا ہوا ہے اس کو اجاگر کر کے ہم. دنیا کو روشن پاکستان اور چمکتا گلگت بلتستان دکھا سکتے ہیں. انشاءاللہ اس ایونٹ کے زریعے پوری دنیا کو پاکستان کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں، اس کار ریلی میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی شریک ہیں، یہ ایک فیملی ایونٹ ہے اور یہ ہر صورت کامیاب ہو گا،

س ایونٹ میں کار کے علاوہ بائیک ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے،محکمہ سیاحت اور حکومت گلگت بلتستان سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے. اس ایونٹ نی پہلی بات کامیابی کے بعد اج دوسری بار انعقاد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ گلگت بلتستان اسپورٹس اور مختلف بین الاقوامی ایونٹس کے لئے سب سے زیادہ سازگار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں