627

گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق آئینی اصلاحات عمل میں لائی جائیں گی، ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق آئینی اصلاحات عمل میں لائی جائیں گی،انہوں نے یہ باتیں گورنر گلگت بلتستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیں، بدھ کے روزگورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی آئینی اصلاحات، گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کافروغ، قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہش کے مطابق آئینی اصلاحات کی جائینگی تاکہ گلگت بلتستان کے عوام بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کی عوام کی طرح وسائل سے مستفید ہوسکیں ۔ صدر پاکستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کریگی اور تعلیم کے شعبے سے متعلق صوبائی حکومت کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیئے امداد کریگی ۔گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون نے صدر پاکستا ن سے ملاقات کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کے لیئے قربانیاں دینے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق آئینی اصلاحات کی جائیں تاکہ اس علاقے کی عوام کی کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے ۔صدر پاکستان نے کہا کہ آئینی اصلاحات کے لیئے اپنا کردار ادا کرو نگا اور مستقبل قریب میں بحیثیت چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کا دورہ کروں گا اور دونو ں اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے اپنا بھرپور کردا ر ادا کرو ں گا۔گورنرگلگت بلتستان کی درخواست پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کاتفصیلی دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرا ئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں