697

گلگت بلتستان آرڈر 2018گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے،ملک شفقت ولی ایڈووکیٹ صدرسپریم اپیلیٹ

گلگت بلتستان آرڈر 2018گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے ایسے آرڈر کسی طورپر بھی گلگت بلتستان کے عوام کو قابل قبول نہیں ان خیالات کا اظہار ملک شفقت ولی ایڈووکیٹ صدرسپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے مزید کہا کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن ہر قسم کے آرڈر کو قبول نہیں کریگی جو گلگت بلتستان کے عوام اورعلاقے کے مفاد کے خلاف ہو لہٰذا سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن متحدہ اپوزیشن اورعوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہوںنے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک ہنگامی اجلاس مورخہ 24/5/18کو سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن میں بلائی ہے جس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ بار کے وکلا آئندہ لائحہ عمل طے کرینگے اوربحیثیت صدر و کابینہ سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ہم متحدہ اپوزیشن اورعوامی ایکشن کمیٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ جو بھی ذمہ داری سپریم اپیلیٹ کورٹ بار دیں گے ہم بخوشی اپنی ذمہ داری بنھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں