چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آرڈر 2018 کے تحت آزاد کشمیر سے زیادہ اختیارات ملنے والے ہیں تمام قومی اداروں میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی ملے گی سٹیزن ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان کے شہریوں کو ملک کے تمام صوبوں کے شہریوں کے برابر حقوق ملیں گے جمعرات کے روز چیف سیکریٹری کانفرنس ہال میں صحافیوں کے ساتھ تعرفی نشست سے خطاب کرتے ہوئے بابر حیات تارڈ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔قاعدہ قانون کے مطابق کام کرینگے۔ یہاں سب سے زیادہ قدرتی وسائل ہیں ان کو استعمال میں لایا جائیگا۔پن بجلی کی گنجائش موجود ہے گلگت بلتستان میں بجلی کے بڑے منصوبے پر کام کرینگے۔ اور ریجنل گرڈ کے زریعے بجلی کی مختلف علاقو ں میں تقسیم کی جائے گی بڑے منصوبوں کے اجراء سے ہم پورے خطے کے عوام کو مستفید کریں گے۔ سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت تمام بنیادی حقوق حاصل ہونے والے ہیں دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی بااختیارات بنایا جارہا ہے جس کے بعد جی بی کو مکمل صوبہ ہونے میں کوئی کمی نہیں رہ سکتی۔جی بی آرڈر 2018 کے تحت گریڈ 19 کے افیسران کو 30% کوٹے میں شامل کیا گیا ہے۔ایک ہی کنسولیڈیٹڈ فنڈ ہوگا اور تمام سرکاری محصولات اسی فنڈ میں رکھے جائیں گے اب کسی بھی منصوبے کیلئے اسلام آباد جانا نہیں ہوگاپی ایس ڈی پی کے لئے وفاق سے پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر کے اختیارات چیف سیکریٹری کو تفویض کیئے گئیے ہیں اب گورنر صرف جی بی کا ہوگا۔اس موقع پر مزید کہا کہ یہاں کے مسائل کے حل کیلئے میڈیا کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔صحت کے شعبے میں جتنی کوشش درکار ہوگی اسے پیچھے نہیں ہٹیں گے نئی اصلاحات متعارف کروائیں گے۔اپنے تجربات کے مطابق خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے۔کوشش ہے سیاحت پھلے پھولے۔کاروباری شخصیات کو یہاں مدعو کریں گے وہ یہاں پر آکر سرمایہ کاری کریں تاکہ روزگار کے موقع میسر آسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اخوت پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے بہترین کام کررہا ہے اس سال بجٹ میں مزید پیسہ دے رہے ہیں تاکہ ضرورت مندوں کو مزید قرضہ حسنہ دے سکیں۔ایک سوال کے جواب میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سیکیورٹی کیلئے انٹری پوائنٹس پر پولیس تعینات کرینگے سیاحوں کی اچھی رہنمائی کرنگے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کی صحت کے لیے بہتر ین کام ہو محکمہ فوڈ کا کام صرف گندم تقسیم کرنا نہیں بنیادی صحت کیلئے بھی کام کرنا ہے اس کیلئے انہیں پنجاب طرز کے شعبے بنائیں گے۔معیاری اور غیر معیاری اشیاء کی کوالٹی کیلئے بھی کام کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں بابر حیات تارڈ نے کہا کہ بہتر اور معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کی تربیت کا اہتمام کرینگے اگر کسی سکول کے طلباء کی زیادہ تعدا د فیل ہوتی ہے تو اس سکول کے اساتذہ کو سزا ملے گی ۔
674









