گلگت (مہتاب الرحمن ) وزیراعظم پاکستان خاقان عباسی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کو اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے پارٹی کے بعض حلقوں اور کشمیر آفئیر کی جانب سے مخالفت کا سامنا تھا اس کے باوجود خلوص نیت کے ساتھ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں اور آج گلگت بلتستان کے عوام کو اب وہ تمام حقوق و اختیارت حاصل ہوگئے ہیں جو 18 ویں ترمیم کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کو حاصل ہیں اتوار کے روز گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج کا دن گلگت بلتستان کے لیے سنگ میل ہوگاگلگت بلتستان عنقریب ملک کا خوشحال علاقہ ہوگاانہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت جو اختیارات ملک کے دیگر صوبوں کو حاصل ہیں وہی گلگت بلتستان کو بھی حاصل ہیں گورنر مقامی ہو گا کہی اور سے نہیں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اورججزز بھی مقامی ہو نگے۔ گلگت بلتستان کا اپنا سرونٹ سنٹر ہوگا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک میں سب سے ذیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہی ہوگا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کونسل اور اسمبلی ممبران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے مگر یہ اختلافات اصولوں پر ہونے چاہیں وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کا کرنے والے اگر ہمارے موقف بھی سنتے تو بہتر ہوتا ہم نے اپوزیشن ممبران کا موقف سنامگر انہوں نے ہمارے موقف سنے بغیر چلے گئے۔وزیراعظم خاقان عباسی نے اس سے قبل گلگت می اسمبلی بلڈنگ کے فیز ون کا افتتاح کیا جبکہ فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھا اور نلتر رو ڑ کا افتتاح بھی کیا ۔
676









