673

سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرا کر قوم کو عزت دی ہے

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ28مئی 1998ء میں سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی قیادت میں جوہری دھماکوں کا مشکل فیصلہ پاکستان کی مجبوری تھی، کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،دھماکوں سے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد ملی ہے، ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 20سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ 28مئی 1998ء میں سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی قیادت میں جوہری دھماکوں کا مشکل فیصلہ کیا گیا تھا اورایسا کرنا پاکستان کی مجبوری تھی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پاکستان کا اس ضمن میں کوئی ارادہ نہیں تھا کیونکہ جوہری حملوں میں تباہی یکساں ہوتی ہے تاہم جب بھارت نے 13مئی کوایٹمی دھماکہ کیا تو ہمارے پاس کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کہا کہ پاکستانیوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرا کر قوم کو عزت دی ہے، پاکستان جب تک قائم ہے محمد نوازشریف کا یہ عظیم ترین فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں یاد رہے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قوم کورمضان المبارک اور یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کی،اس دن پاکستان کو اسلامی اور عالمی دنیا میں منفرد مقام ملا،پاکستان تمام اسلامی دنیا کیلئے نجات دہندہ کا کردار ادا کر سکتا ہے،پاکستان کی ایٹمی کامیابی دنیا کو ہضم نہیں ہو رہی،دنیا جانتی ہے کہ پاکستان مضبوط ہے تو عالم اسلام مضبوط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں