گلگت (پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اور بیانات خطرناک ہیں۔حفیظ الرحمٰن نواز شریف کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔جن افراد پر حفیظ الرحمٰن جن پر تکیہ کر رہے ہیں عنقریب وہی پتے ہوا دینے لگیں گے اور وہ بہت جلد اپنے بچاؤ کے لئے منتیں کرنے لگیں گے۔آمرانہ طرز عمل سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بگڑتے ہیں۔حفیظ الرحمٰن کے سر سے سایہ اٹھ چکا ہے اور بدترین کرپشن کے سبب انکا جیل جانا یقینی ہوچکا ہے۔حکومت کا بچاگانہ اور جذباتی طرز عمل گلگت بلتستان کے مفاد میں نہیں ہے دراصل جس جماعت کی بنیاد ہی غیر جمہوری طور پر رکھی گئی ان سے جمہوری تقاضوں کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے۔وفاق میں نگران حکومت کے قیام کے بعد حفیظ الرحمٰن کی اڑان محدود ہوگئی ہے قومی انتخابات کے بعد انکے پر مکمل طور پر کٹ جائیں گے اور انکا احتساب شروع ہو جائے گا۔ریکارڈ توڑ ترقی محض شور ہے دراصل ریکارڈ توڑ کرپشن ہوئی ہے اور حفیظ الرحمٰن گلگت بلتستان کے ٹھیکیدار اعلٰی بن چکے ہیں۔حکومتی اقدامات کا محور عوام کے بجائے خواص ہے۔حفیظ الرحمٰن اور حواریوں کے اقتدار کا گھمنڈ خس و خاشاک بن کر اڑ جائے گا۔حفیظ الرحمٰن کا ایک ہی منشور ہے کمیشن دو ٹھیکے لو۔گلگت بلتستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا اپنا مستقبل تاریک ہے۔بہت جلد حکمرانوں کی غضب کرپشن کی عجب کہانیاں منظر عام پر لائیں گے اور اقتدار کے نشے میں مبتلا لوگوں کے ہوش ٹھکانے لگ جائیں گے۔اگر پیپلز پارٹی عوام کو حق ملکیت کا شعور نہ دیتی تو موجودہ حکمران گلگت بلتستان کے عوام کے گھروں کو بھی خالصہ سرکار قرار دے چکے ہوتے۔وزیر اعلی نے تمام محکموں کے بدعنوان ترین آفیسران کے سروں پر دست شفقت رکھا ہے اور پانچوں انگلیاں کرپشن کے گھی اور سر کمیشن کی کڑاہی میں ڈال رکھا ہے۔ہم گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق غصب نہیں ہونے دینگے اور گلگت بلتستان کے عوام سے ملکر حکومت کے ایک ایک جھوٹ,دھوکے, فریب اور وعدہ خلافی کا حساب بے باک کریں گے۔
695









