802

حافظ حفیظ الرحمن نے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کو اپنے عہدے پر بحال کردیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کو اپنے عہدے پر بحال کردیا۔ واضح رہے کہ ماہ اپریل 2018ء میں دیامر کے چند نوجوانوں نے حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کی ذات پر سنگین الزامات لگائے تھے جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے موصوف کو عہدے سے معزول کرکے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی حیدر خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کیا تھا جس کے ممبر وزیر زراعت حاجی جانباز خان بھی تھے کمیٹی نے ڈیڑھ مہینہ لگاکر باریک بینی سے تحقیقات مکمل کرکے گزشتہ روز اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کوپیش کیا کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے۔ رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے حکومتی ترجمان کو اپنے عہدے پر بحال کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں