سکردو ( بیورورپورٹ) بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان نے کہاہے کہ یونیورسٹی میں تمام تقرریاں میرٹ پر ہوں گی اہل لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا سیاسی لوگ بے شک یونیورسٹی میں آئیں مشورے دیں ہماری مدد کریںہم انہیں خوش آمدید کہیں گے لیکن اندرونی معاملات میں سیاسی مداخلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی سیاسی مداخلت ہو گی تو طلبہ متاثر ہو ںگے ہم کوئی ایسا عمل نہیں کریں گے جس سے نوزائیدہ یونیورسٹی متاثر ہوتی ہوکسی قسم کی سفارش کے بغیر تقرریاں کر دی جائیں گی اور مروجہ قوانین کو فالو کیاجائیگا ہمارا مقصد بلتستان یونیورسٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے طلبہ کو تعلیم دلانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی چیلجنز بہت ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں تمام چیلنجز کا کمیونٹی کے ساتھ ملکر مقابلہ کیا جائے گا وی آئی پی ریسٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی میں جمہوریت ہوگی تمام فیصلے مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوں گے میرا کوئی ذاتی فیصلہ نہیں ہو گی معاملات کو بہتر انداز سے نمٹانے کیلئے کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں نئی عمارت کی تعمیر بھی یونیورسٹی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کی نگرانی میں ہوگی تاکہ میرٹ اور معیار کویقینی بنایا جاسکے یونیورسٹی کو تمام قسم کی منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جائے گا بلتستان امن پسند لوگوں کی سرزمین ہے یہاں کسی قسم کی بدامنی ہونے نہیں دیں گے یونیورسٹی کسی خاص طبقہ فکر خاص علاقے یا شخص کیلئے نہیں بنائی گئی یہاں ہر طبقے اور علاقے کے لوگ آکر تعلیم حاصل کر سکتے ہیں معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جب معیاربرقرر رہے گا تو لوگ خود بخود یونیورسٹی میں پڑھنے آئیں گے سارے اساتذہ مقامی نہیں ہوں گے باہر سے بھی ماہر ین تعلیم کو بلایا جائے گا جب باہر سے بھی اساتذہ تعینات ہوں گے تو مقامی طلبہ کو دیگر علاقوں کے بارے میں بھی سیکھنے کے مواقع ملیں گے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کو بالکل ہی اوپن رکھا جائے گا تاکہ ہر قسم کے لوگ آکر جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کر سکے بتدریج بلتستان یونیورسٹی کے تمام مسائل حل ہوں گے وقت کے ساتھ ساتھ نئے شعبے بھی قائم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کی بلتستان یونیورسٹی کے ساتھ تواقعات بہت ہی زیادہ ہیں جتنی تواقعات زیادہ ہوں گی مشکلات درپیش ہوں گی تاہم چیلنجوں کا مقابلہ بہتر انداز میں کیا جائیگا ادارے میں فول پروف الیکٹرانک نظام متعارف کرایا جائیگا کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو احسن طریقے سے کرنہیں پائیں گے اہل علم حضرات کے ساتھ خصوصی نشستیں رکھی جائیں گی میڈیا سے وابستہ افراد ہماری رہنمائی کریں اگر کمیونٹی کا تعاون حاصل رہا تو بلتستان یونیورسٹی کو تین سال میں مثالی درسگاہ بنائیں گے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں بلا امتیاز تمام طلبہ کو داخلے دیئے جائیں گے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی یا ناانصافی نہیں ہوگی بلتستان کے لوگ بڑے محنتی ہیں ان کے اندر کام کرنے کا جذبہ بہت زیادہ ہے میں بلتستان میں علمی محاذ پر فوج کی طرح کھڑا ہوں اور مشکل حالات کا ہر صورت میں مقابلہ کروں گا انہوں نے کہا کہ اسلام عالمگیر مذہب ہے ہمارا دین ہمیں علم کے حصول کا درس دیتا ہے مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ہم نے دینی تعلیمات کو محدود کر دیا ہے انشاء اللہ بلتستان یونیورسٹی جدید تعلیم کے فروغ میں اپنا بھرپور کرداراداکرے گی انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے گلگت بلتستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے یہاں کے پہاڑوں کے اندر بے شمار خزانے چھپے ہوئے ہیں قدرتی معدنیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی میں جیالوجیکل شعبہ بھی قائم کیا جائیگا ہم مختلف شعبو ں کے لوگوں کو تربیت بھی دیں گے اللہ تعالیٰ کی مدد سے بلتستان یونیورسٹی روایتی تعلیم سے ہٹ کر جدید تقاضوں کے مطابق علم کی رشنی پھیلانے کیلئے اپنا کردارادا کرے گی مختلف شعبوں کے لوگوں کو یونیورسٹی میں لائیں گے اور ان سے مختلف موضوعات پر لیکچرز دلوائے جائیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نوزائیدہ یونیورسٹی ہونے کے ناطے کمزوریاں غلطیاں ہوسکتی ہیں ان غلطیوں کو در گزر کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا تنقید بے شک ہونی چاہئے تاہم اصلاح کا پہلو ضرور شامل ہو نا چاہئے ۔
680









