690

گلگت بلتستان کو متنازعہ کہنا صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ فرحت اللہ بابر

گلگت (چیف رپورٹر) گلگت بلتستان کو متنازعہ کہنا صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ فرحت اللہ بابراور یہ شخص جی۔بی کے عوام کو کتنا بیوقوف سمجھ رہا ہے۔ اور صدی کا سب سے بڑا جھوٹ بول کر چلتا بنا۔ اسکے بیان پر انکو داد تحسین دینے والے بھی بڑے بیوقوف واقع ہورہے ہیں۔ ریاست پاکستان کا جی۔بی کے حوالے سے سرکاری موقف بھی متنازعہ حثیت کا ہے۔یہ بات پی پی پی استور کے رہنماء نعمان وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ فرحت اللہ بابر آگر ریاست کو اور ارباب اختیار کی پالیسیوں پر کچھ صلوتیں سناتے تو کسی حد تک عوامی ترجمانی ہوتی۔ لیکن صدی کا بہت بڑا جھوٹ خود بول کر سادہ لوگوں سے داد تحسین وصول کرکے سکردو کے قدرتی مناظر کا نظارہ کرکے غیر آئینی علاقے سے آئینی علاقے کیطرف پرواز کر جائینگے۔ گلگت بلتستان کے عوام ایسے بونگیاں مارنے والوں کی باتوں پرخوش نہ ہوجائیں۔ یہ لوگ فضول کی تقریر کر کے ہمارے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کے لئے آتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوسمیت پارٹی کے پالیسی میکرز جی۔بی کو متنازعہ سمجھتے ہیں۔ لیکن اس برفانی سینیٹر کی منطق عوام کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں
گلگت بلتستان متنازعہ ہے۔ اسکی متنازعہ حثیت بحال کرنے کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے لوگ جذباتی باتیں کرکے جی۔بی کی مزید بندر بانٹ کے لئے لوگوں کو خاموش کرنے کا ٹیکہ لگانے کے لئے بھیجے جاتے ہیں۔
ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں