664

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے اسکردو کانفرنس میں منافقت سے کام لیا

گلگت(پ ر) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے اسکردو کانفرنس میں منافقت سے کام لیا اور حقائق کے برعکس اپنی پارٹی کی ترجمانی کی انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی والے گلگت بلتستان کے عوام سے اگر حقیقی محبت کرتے تھے تو گو رننس آرڈر 2009 کے بجائے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا دیتے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پی پی کے مکروہ چہرے کو پہچان چکے ہیں جو اپنی ناکام سیاست کو چمکانے کے لئے کبھی آیئنی حقوق اور کبھی حق ملکیت کا چورن بھیجنے نکل پڑتی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گو کہ ہماری منزل مکمل آئینی حقوق حاصیل کرنا ہے اور 2018 کا آرڈر مکمل آئینی حقوق کی طرف پہلا قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں